ڈیٹا اینالیٹکس فرم ’’Tracxn‘‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپس نے 2025 کی پہلی سہ ماہی میں USD 2.5 بلین کے فنڈز اکٹھا کر لیے ہیں، جو کہ پچھلی سہ ماہی کے مقابلے میں 13.64 فیصد اور گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 8.7 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ فنڈنگ میں اس اضافے نے ہندوستان کو عالمی سطح پر امریکہ اور برطانیہ کے بعد تیسرا سب سے زیادہ فنڈ والا اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم بنا دیا ہے۔
اریشا ای موبیلٹی، ڈارون باکس، اور انفرا مارکیٹ، تینوں اسٹارٹ اپس نے 100-100 ملین ڈالر سے زیادہ کی فنڈنگ حاصل کی۔ یہ پچھلی سہ ماہی میں دیکھے گئے بڑے فنڈنگ راؤنڈز کی تعداد سے مماثلت رکھتے ہیں اور Q1 2024 میں ریکارڈ کیے گئے دو سے زیادہ ہیں۔ آخری مرحلے کی سرمایہ کاری، جو کہ سرمایے کی آمد کے ایک بڑے حصے پر مشتمل ہوتا ہے، اس میں 1.8 بلین ڈالر فنڈ جمع کرنے کے ساتھ اس شعبے نے 2024 کے Q4 میں ریکارڈ کیے گئے 1.3 بلین ڈالر کے مقابلے میں 38.46 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ وہیں یہ گزشتہ برس اس مدت کے 839 ملین ڈالر کے مقابلے میں دوگنا ہے یعنی صد فی صد اضافے پر مبنی ہے۔
تاہم رپورٹ کے مطابق ابتدائی اور بنیادی مرحلے کی فنڈنگ میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ ابتدائی مرحلے کی فنڈنگ پچھلی سہ ماہی سے 23.70 فیصد کم ہو کر 528 ملین امریکی ڈالر رہ گئی، جو کہ Q1 2024 میں جمع کیے گئے 1.1 بلین امریکی ڈالر سے 52 فیصد کم ہے۔ سرمایہ کاری کا بدلتا ہوا منظر نامہ بعد کے مرحلے میں قائم کمپنیوں کے لیے بڑھتی ہوئی ترجیحات کی عکاسی کرتا ہے۔
اس درمیان آٹو ٹیک سب سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شعبے کے طور پر ابھرا، جس نے 1.1 بلین امریکی ڈالر کی فنڈنگ حاصل کی، جو کہ پچھلی سہ ماہی سے 403 فیصد زیادہ ہے۔ وہیں انٹرپرائز ایپلی کیشنز نے 650.7 ملین ڈالر اکٹھا کیے ہیں، جو Q4 سے 21.94 فیصد زیادہ ہے لیکن Q1 2024 میں جمع کردہ 708.2 ملین ڈالر سے قدرے کم ہے۔ ریٹیل اسٹارٹ اپس نے 481.5 ملین ڈالر کی فنڈنگ حاصل کی ہے، جس میں پچھلی سہ ماہی کے مقابلے21.67 فیصد اضافہ ہوا ہے، لیکن گزشتہ برس کی اس مدت کے دروان فنڈنگ کے مقابلے میں ہلکی سی کمی دیکھی گئی ہے۔
ایک بیان میں Tracxn کی شریک بانی نیہا سنگھ نے کہا ’’جب فنڈنگ کا ماحول متحرک رہتا ہے، ہندوستان کا اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم موافقت اور ترقی کا مظاہرہ کرتا رہتا ہے۔ آٹو ٹیک، انٹرپرائز ایپلی کیشنز، اور ریٹیل جیسے اہم شعبے سرمایہ کاروں کی دلچسپی کو اپنی طرف متوجہ کر رہے ہیں اور فنڈنگ کے حصول میں اضافہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ مارکیٹ میں تعاون اور ترقی کے فروغ کے لیے ہم آہنگی برقرار ہے۔ یہ ماحولیاتی نظام ہندوستان کو طویل مدتی کامیابی کے لیے بہتر مقام پر رکھتا ہے۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


