Bharat Express DD Free Dish

ہندوستان نے Swasth Nari, Sashakt Parivar’ Campaign کے تحت تین گنیز ورلڈ ریکارڈ بنائے، مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے سوشل میڈیا ہینڈل پر  شیئر کی خوشخبری

ستمبر سے 2 اکتوبر 2025 تک غذائیت کے مہینے کے ساتھ، مل کر اس ملک گیر مہم کا آغاز کیا۔ اس مہم میں تمام ہیلتھ کیئر پلیٹ فارمز پر 11 کروڑسے زیادہ لوگوں نے شرکت کی اور 19.7 لاکھ ہیلتھ کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔

مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے ہفتہ کو اپنے “ایکس” سوشل میڈیا ہینڈل پر خوشخبری شیئر کی۔ خواتین کی صحت کے لیے ملک گیر مہم میں بھارت نے تین گنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کیے ہیں۔ یہ کامیابی ملک میں خواتین اور بچوں کی صحت کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

مرکزی وزارت صحت نے ” Swasth Nari, Sashakt Parivar’ Campaign”کے تحت تین گنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کیے ہیں۔ یہ کامیابی روک -تھام اور خواتین پر مرکوز صحت کی دیکھ بھال کے لیے ہندوستان کی بے مثال عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 17
ستمبر سے 2 اکتوبر 2025 تک غذائیت کے مہینے کے ساتھ، مل کر اس ملک گیر مہم کا آغاز کیا۔ اس مہم میں تمام ہیلتھ کیئر پلیٹ فارمز پر 11 کروڑسے زیادہ لوگوں نے شرکت کی اور 19.7 لاکھ ہیلتھ کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔
یہ ریکارڈز قائم ہوئے

وزارت نے بتایا کہ ان ریکارڈوں میں ہیلتھ کیئر پلیٹ فارم پر ایک ماہ میں 3.21 کروڑ سے زیادہ لوگوں کی رجسٹریشن، ایک ہفتے میں 9.94 لاکھ سے زیادہ لوگوں کے ذریعہ  برسٹ کینسر کی اسکریننگ کے لیے آن لائن رجسٹریشن، اور 1.25 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی وائی ٹل سائنس
اسکریننگ کے لیے رجسٹریشن شامل ہیں۔ مہم کے دوران 17.8 کروڑ سے زیادہ بلڈ پریشر اور 17.3 کروڑ ذیابیطس کی اسکریننگ کی گئی۔ 20 سے زائد وزارتوں نے مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read