Bharat Express DD Free Dish

Pahalgam Attack: ہندوستان دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے گا: پی ایم مودی

سی سی ایس میٹنگ کے بعد وزیر اعظم مودی نے دہشت گردی کے خلاف سخت انتباہ جاری کیا۔ دہشت گردی کے خلاف ملک کے جارحانہ مؤقف کی نشاندہی کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، ’’ہم ہر دہشت گرد اور اس کے حامیوں کی نشاندہی کریں گے، ان کا سراغ لگائیں گے اور انہیں سزا دیں گے۔ ہم انہیں زمین کے آخری سرے تک کھدیڑی کریں گے۔‘‘

وزیر اعظم نریندر مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز ایک بار پھر زور دے کر کہا کہ ہندوستان دہشت گردی اور اس کی حمایت کرنے والوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ان کا یہ بیان پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان آیا ہے۔ حملے میں 26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

انگولا کے صدر لارینسو کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’ہم دہشت گردی کے خلاف پوری طرح متحد ہیں۔ میں صدر لارینسو اور انگولا کی عوام کا پہلگام دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کے لیے اظہار تشکر کرتا ہوں۔‘‘

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، ’’ہم دہشت گردوں اور ان کی حمایت کرنے والوں کے خلاف سخت اور فیصلہ کن کارروائی کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں انگولا کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔‘‘

جموں اور کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام کی وادی بیسرن میں22 اپریل کو دہشت گردوں نے لوگوں (زیادہ تر سیاحوں) پر گولی چلائی جو ہے۔ اس حملے میں 26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

پہلگام میں چار بھاری ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں نے وحشیانہ حملہ کیا۔ کالعدم دہشت گرد گروپ ’لشکر طیبہ‘ سے وابستہ ’ٹی آر ایف’‘ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ حملہ آوروں میں سے دو کے پاکستانی شہری ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

22 اپریل کو ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے جواب میں، حکومت ہند نے فوری طور پر 23 اپریل کو وزیر اعظم مودی کی صدارت میں اعلیٰ سطحی کمیٹی برائے سیکورٹی (CCS) کی میٹنگ بلائی۔ پاکستان کے خلاف کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

ہندوستان نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اٹاری بارڈر بند کرنے کا حکم دے دیا۔ اس کے ساتھ ہی پاکستانی شہریوں کو جاری کیے گئے تمام ویزے منسوخ کر دیے گئے، پاکستانی یوٹیوب چینلز اور ایکس ہینڈلز پر بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا، ہائی کمیشن کے عملے کی تعداد میں کمی کا حکم دے کر سفارتی تعلقات کو کم کر دیا گیا، متعدد سفارت کاروں کو واپس اسلام آباد بھیج دیا گیا۔

سی سی ایس میٹنگ کے بعد وزیر اعظم مودی نے دہشت گردی کے خلاف سخت انتباہ جاری کیا۔ دہشت گردی کے خلاف ملک کے جارحانہ مؤقف کی نشاندہی کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، ’’ہم ہر دہشت گرد اور اس کے حامیوں کی نشاندہی کریں گے، ان کا سراغ لگائیں گے اور انہیں سزا دیں گے۔ ہم انہیں زمین کے آخری سرے تک کھدیڑی کریں گے۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔