مرکزی وزیر برائے ریل اشونی ویشنو نے اتوار کو اعلان کیا کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (IIT) مدراس میں جاری ہائپر لوپ پروجیکٹ ایشیا کی سب سے لمبی ہائپر لوپ ٹیوب ہوگی، جو 410 میٹر کی ہوگی۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ پروجیکٹ مستقبل قریب میں دنیا کی سب سے طویل ہائپر لوپ ٹیوب بنانے کے لیے بھی تیار ہے۔ مرکزی وزیر ری اشونی ویشنو نے، جن کے پاس ریلوے کے علاوہ انفارمیشن اور براڈکاسٹنگ، اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے محکمےبھی ہیں، 15 مارچ کو چنئی کے اپنے مختصر دورے کے دوران اس پروجیکٹ کا معائنہ کیا۔ اپنے اس دورے کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انھوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ’’ایشیا کی سب سے لمبی ہائپر لوپ ٹیوب (410 میٹر)… (ہمارے پاس) جلد ہی دنیا کی سب سے لمبی ہائپر لوپ ٹیوب بھی ہوگی۔‘‘
Longest Hyperloop tube in Asia (410 m)… soon to be the world’s longest.@iitmadras pic.twitter.com/kYknzfO38l
— Ashwini Vaishnaw (@AshwiniVaishnaw) March 16, 2025
کیا ہے ہائپر لوپ ٹیکنالوجی؟
واضح رہے کہ ہائپر لوپ ٹکنالوجی کو نقل و حمل کا پانچواں طریقہ سمجھا جاتا ہے، جس میں ویکیوم ٹیوب میں ایک پوڈ میں تیز رفتار سفر ممکن ہے۔ ہوا کی مزاحمت کو کم کر کے یہ پوڈز 1,000 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار حاصل کر سکتے ہیں اور مستقبل میں نقل و حمل میں انقلاب برپا کر سکتے ہیں۔ ویشنو کے مطابق ہندوستان ہائپر لوپ ٹیکنالوجی میں نمایاں پیش رفت کر رہا ہے اور پورے ٹیسٹنگ سسٹم کو مقامی طور پر تیار کیا جا رہا ہے۔ اس پروجیکٹ کے الیکٹرانکس اجزاء چنئی کی انٹیگرل کوچ فیکٹری میں تیار کیے جائیں گے، جو جدید نقل و حمل کے نظام میں ہندوستان کی خود انحصاری کو مزید مضبوط کرے گا۔
مرکزی وزیر نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ اب تک کئے گئے ٹیسٹس کے نتائج نہایت امید افزا رہےہیں۔ اور ہمیں امید ہے کہ ہم جلد ہی ہائپر لوپ ٹرانسپورٹیشن میں کامیابی حاصل کر لیں گے۔ واضح رہے کہ مئی 2022 میں ریلوے کی وزارت نے ٹیکنالوجی کی ترقی اور توثیق کے لیے IIT مدراس کو 8.34 کروڑ روپے مختص کرنے کی منظوری دی تھی۔ یہ پروجیکٹ اسی کے تحت جاری ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

