Bharat Express

India to host G20 meeting: جی 20 کی میز بانی ہمارے لئے باعث فخر،جی 20 کے چیف کور آڈینیٹر ہرش وردھن شرنگلا کا بیان

جی 20 ممالک کے سربراہان دہلی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، مذکورہ سمٹ کے لئے پوری دہلی کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجایا گیا ہے،دہلی کے مختلف مقامات پرسکیوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں

بھارت پہنچے سعودی عرب کے ولی عہد، بھارت منڈپم میں ان غیر ملکی مہمانوں کی ہوئی آمد

قومی دارلحکومت دہلی میں جی 20 سمٹ کا آغاز ہونے جارہا ہے ،جی 20 ممالک کے سربراہان دہلی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، مذکورہ سمٹ کے لئے پوری دہلی کو رنگ برنگی روشنیوں اور مختلف اقسام کی تصاویر( پینٹنگ) سے مزین کیا  گیا ہے،دہلی کے مختلف مقامات پرسکیوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں- جی 20 کے چیف کوآرڈینیٹر ہرش وردھن شرنگلا کا کہنا ہے کہ “ہم نے گزشتہ سال یکم دسمبر کو جی 20 کی صدارت سنبھالی تھی اور اس سال 30 نومبر کو صدارت کی میعاد ختم ہوجائے گی ۔ انہوں نے  اپنی صدارت کے دوران، ہم نے 220 سے زیادہ میٹنگ کی تھی۔ ہمارے ملک کے طول و عرض کے 60 مختلف شہروں میں جی 20 کی میٹنگیں، پین انڈین جی 20 کے وزیر اعظم کے وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہم نے ہندوستان کی ہر ریاست اور مرکز کے زیر انتظام خطہ میں کم از کم ایک جی 20 میٹنگ کی میزبانی کی ہے۔ میرے خیال میں یہ تعاون پر مبنی وفاقیت کی بہترین مثال ہے جسے ہم تلاش کر سکتے ہیں۔

فارن سکریٹریونے موہن کواترا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی صدارت میں جی 20 سمٹ  کا آغاز ہونے جاہارہے ،اس سمٹ میں  مختلف ممالک کے وفود یہاں آرہے ہیں،جی 20 فیملی کے ارکان ہندوستان کی صدارت میں منعقد ہونے والے جی 20سمٹ میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سمٹ کے اندر قومی اور گلوبل ساؤتھ کے مفادات سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ  اس سمٹ کا ایجنڈا بالکل واضح اور نمایاں ہے ،اس سمٹ کا ایجنڈہ ون ارتھ، ون فیملی اور ون فیوچر کے طور پر رکھا گیا ہے۔

مجموعی طورپردو سیشن میں تقسیم کیا گیا 

کل صبح میں ہونے والے پروگرام میں ون ارتھ موضوع سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے بعد دو پہر میں ہونے والے پروگرام میں ون فیملی سے متعلق پہلؤں پر بات کی جائے گی۔ اس کے علاوہ 10 ستمبر کو ہونے والے پروگرام میں ون فیوچر سے متعلق امور پر بات چیت کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ بالا امور کے علاوہ ہندوستان کے صدر کی جانب سے دی جانے والی عشائیہ تقریب میں وفود کے ارکان شرکت کریں گے۔اس کے علاوہ راج گھاٹ جاکر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔اس کے علاوہ وزیر اعظم نریندر مودی ہندوستان کی صدارت میں میں منعقد ہونے والے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

امیتابھ کانت نے  صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ یہ سمٹ جی20 پر مشتمل رہنماؤں کی درمیان ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک چین کا تعلق ہے تو اس معاملہ پر یہی کہنا ہے کہ جو بھی ممالک ہیں ان سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں ، جہاں تک یوکرین کا تعلق ہے تو یہ سمٹ دنیا کی بڑی معیشت پر مشتمل  ممالک کے رہنماؤں کے درمیا ن ہے ۔جی 20 سمٹ کے اختتام کے بعد جب اس معاملہ پر بات ہوگی تو آپ کو اس کا جواب دیا جائےگا

بھارت ایکسپریس۔