وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ بھارت جلد ہی دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے جا رہا ہے اور ماہرین کے مطابق بھارت کا عالمی ترقی میں حصہ 20 فیصد کے قریب ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ دہائی میں حاصل ہونے والا میکرو اکنامک استحکام بھارت کی معیشت کی مضبوطی کی بنیاد ہے۔
وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار ای ٹی ورلڈ لیڈرز فورم 2025 سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’آج ہمارا مالی خسارہ 4.4 فیصد کی سطح پر ہے، کووڈ جیسے بحران کے باوجود۔ ہمارے بینک مضبوط ہیں، افراطِ زر اور سود کی شرح کم ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ قابو میں ہے اور فارن ایکسچینج ذخائر مستحکم ہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ بھارت میں ہر ماہ لاکھوں مقامی سرمایہ کار SIP کے ذریعے ہزاروں کروڑ روپے سرمایہ کاری کر رہے ہیں، جو معیشت پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔ وزیراعظم مودی نے اعلان کیا کہ رواں سال کے اختتام تک پہلا ’’میڈ اِن انڈیا‘‘ سیمی کنڈکٹر چِپ مارکیٹ میں آجائے گا اور 6G ٹیکنالوجی پر بھی تیز رفتاری سے کام جاری ہے۔
Speaking at The Economic Times World Leaders Forum. @EconomicTimes https://t.co/g7cebMoUSA
— Narendra Modi (@narendramodi) August 23, 2025
انھوں نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ بھارت سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی میں 50–60 سال پیچھے رہ گیا تھا، مگر اب حالات بدل چکے ہیں۔ پارلیمنٹ کے حالیہ مانسون اجلاس کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ حکومت نے تمام رکاوٹوں کے باوجود مسلسل اصلاحات کی ہیں۔ اس اجلاس میں جن وشواس بل 2.0، انکم ٹیکس قانون میں سادگی، کان کنی اور شپنگ قوانین میں ترامیم شامل ہیں، جو کہ عوامی فلاح اور بہتر طرز حکمرانی کی مثال ہیں۔ وہیں خلائی میدان میں پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ پچھلے 11 برس میں 60 سے زائد اسپیس مشن مکمل کیے جا چکے ہیں اور اب بھارت گگن یان کے ذریعے انسان کو خلا میں بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


