Bharat Express DD Free Dish

India to Continue Oil Imports Based on Best Deals: جہاں بہتر قیمت پر تیل ملے گا، بھارتی کمپنیاں وہیں سے تیل خریں گی‘‘، امریکی پابندیوں کے درمیان روس میں بھارت کے سفیر نے کیا واضح

انھوں نے  مزید کہا کہ تجارت تجارتی اصولوں کے تحت ہوتی ہے اور اگر بھارتی کمپنیوں کو کسی بھی ملک سے سستا تیل ملتا ہے تو وہ ضرور وہاں سے خریدیں گی۔

بھارت نے واضح کر دیا ہے کہ وہ توانائی کے شعبے میں ’’بہترین سودا‘‘ فراہم کرنے والے ممالک سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا، چاہے امریکہ بھارتی مصنوعات پر محصولات میں اضافہ ہی کیوں نہ کرے۔ یہ بات روس میں تعینات بھارتی سفیر وِنے کمار نے روسی خبر رساں ایجنسی ’’تاس‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ وِنے کمار نے کہا کہ بھارت کی اولین ترجیح 1.4 ارب عوام کے لیے توانائی کا تحفظ ہے اور روس سمیت دیگر شراکت دار ممالک کے ساتھ تعاون نے عالمی توانائی مارکیٹ میں استحکام پیدا کیا ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ نے بھارتی درآمدات پر مزید 25 فیصد ٹیکس عائد کر دیا ہے، جس سے مجموعی ڈیوٹی 50 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ تاہم بھارتی سفیر کا کہنا ہے کہ توانائی سے متعلق پالیسی سیاسی دباؤ کے بجائے عوامی ضروریات اور معاشی مفادات کی بنیاد پر طے کی جاتی ہے۔ انھوں نے  مزید کہا کہ تجارت تجارتی اصولوں کے تحت ہوتی ہے اور اگر بھارتی کمپنیوں کو کسی بھی ملک سے سستا تیل ملتا ہے تو وہ ضرور وہاں سے خریدیں گی۔ بھارت پہلے بھی روس سے تیل خریدنے کا دفاع کرتا رہا ہے اور متعدد بار یہ موقف اختیار کیا ہے کہ سستی توانائی معیشت کے لیے ناگزیر ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بھی حالیہ بیان میں امریکی محصولات کو ’’غیر منصفانہ اور غیر معقول‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت اپنے کسانوں اور چھوٹے تاجروں کے مفادات پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ روسی میڈیا سے گفتگو میں وِنے کمار نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان قومی کرنسیوں میں تجارت کا مؤثر نظام قائم ہو چکا ہے، جس کے باعث ادائیگیوں میں کوئی رکاوٹ نہیں۔ اگرچہ روس سے تیل کی درآمدات میں اضافہ ہوا ہے، بھارت کی روس کو برآمدات ابھی بھی محدود ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read