وزیراعظم مودی نے ہائی لیول میٹنگ کی۔
Bharat Pakistan Tension: ’آپریشن سندور‘ کے بعد پاکستان مسلسل ایل اوسی پر فائرنگ کررہا ہے، جسے دیکھتے ہوئے وزیراعظم مودی نے آج (10 مئی) ایک ہائی لیول میٹنگ بلائی۔ اس میٹنگ میں قومی سلامتی کے مشیراجیت ڈوبھال سے وزیراعظم مودی کی رہائش گاہ پرخصوصی ملاقات ہوئی ہے۔ میٹنگ میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، این ایس اے اجیت ڈوبھال، سی ڈی ایس انل چوہان اور تینوں افواج کے سربراہان شامل ہوئے۔ میٹنگ میں وزیر دفاع اور فوجی سربراہ نے تازہ حالات کے بارے میں وزیراعظم مودی کو جانکاری دی اور آگے کی حکمت عملی کے بارے میں بتایا
وزیراعظم مودی سے این ایس اے نے کی ملاقات
واضح رہے کہ اس سے پہلے وزیراعظم مودی نے قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوبھال سے وزیراعظم کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔ اجیت ڈوبھال نے پڑوسی ملک کے ساتھ پیدا ہوئی کشیدگی اور اس سے نمٹنے کے موضوعات پر وزیراعظم مودی سے تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان کی طرف سے کئے جارہے مسلسل ڈرون حملوں اور گولی باری سے متعلق ہرجانکاری وزیراعظم مودی کو دی جارہی ہے۔
وزیردفاع نے بھی کی میٹنگ
وہیں دوسری طرف، وزیراعظم مودی کے ساتھ میٹنگ سے پہلے وزیر دفاع نے تینوں افواج اور سی ڈی ایس کے ساتھ وزارت دفاع کے ساؤتھ بلاک میں ایک میٹنگ کی تھی۔ اس میٹنگ میں فوجی سربراہان نے پاکستان کے خلاف کی جارہی جوابی کارروائی کے بارے میں وزیراعظم مودی کو جانکاری دی تھی۔
وزارت خارجہ اور فوج نے دی پاکستان کی حرکتوں کی جانکاری
واضح رہے کہ پاکستان مسلسل سرحد پار سے بغیر اکساوے کے ڈرون سے حملے کررہا ہے، جنہیں ہندوستانی فوج ہوا میں ہی ناکام کررہی ہے۔ فوج نے آج پریس کانفرنس کرکے اب تک کی کارروائی کی تفصیل بتائی تھی۔ فوج نے بتایا کہ پاکستان شہریوں کو ڈھال بناکر سرحد پار سے حملے کررہا ہے۔ ہندوستانی فوج نے پاکستان کی فائرنگ کی جوابی کارروائی کرتے ہوئے پاک مقبوضہ کشمیر (پی اوکے) میں واقع پاکستانی فوج کی چوکی اور 5 ایئربیس کو حملے میں تباہ کردیا۔ اس کے ساتھ ہی ایک فائٹر جیٹ سری نگر کے علاقے میں مارگرایا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



