وزیر اعظم نریندر۔
رائے پور: وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں ریاست کی نئی ودھان سبھا (اسمبلی) کی عمارت کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج جب چھتیس گڑھ اپنی پچیس سالہ ترقیاتی سفر کے ایک اہم موڑ پر پہنچا ہے، تو انہیں اس ریاست کے عوام کے لیے نئی اسمبلی عمارت کا افتتاح کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔
وزیراعظم مودی نے اس موقع پر چھتیس گڑھ کے عوام اور ریاستی حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چھتیس گڑھ کا خواب، اس کے قیام کا عزم اور پھر اس عزم کی تکمیل، ان سب مراحل کے وہ خود گواہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’چھتیس گڑھ کی ترقیاتی کہانی کے لیے آج کا دن ایک سنہری آغاز کا دن ہے۔ میرے لیے ذاتی طور پر یہ لمحہ نہایت خوشی اور فخر کا ہے۔ اس سرزمین سے میرا تعلق بہت گہرا اور جذباتی رہا ہے۔ ایک کارکن کے طور پر میں نے یہاں کئی برس گزارے، یہاں کے لوگوں سے بہت کچھ سیکھا اور میرے سیاسی و ذاتی سفر کی بنیاد میں اس خطے کا بڑا حصہ شامل ہے‘‘۔
وزیراعظم مودی نے کہا کہ آج جب ہم اس عظیم اور جدید اسمبلی عمارت کا افتتاح کر رہے ہیں تو یہ صرف ایک عمارت کے افتتاح کی تقریب نہیں ہے بلکہ گزشتہ پچیس برسوں کے عوامی خواب، عوامی جدوجہد اور عوامی وقار کا جشن ہے۔ ’’یہ عمارت چھتیس گڑھ کے خوابوں کی نئی بلندیوں کی علامت ہے۔ اس تاریخی لمحے میں میں ان عظیم شخصیتوں کو سلام پیش کرتا ہوں جن کی دوراندیشی، خدمت اور شفقت نے اس ریاست کے قیام کی راہ ہموار کی، وہ عظیم رہنما بھارت رتن اٹل بہاری واجپائی تھے‘‘۔
مودی نے مزید کہا کہ ’’سال 2000 میں جب اٹل جی نے چھتیس گڑھ ریاست کے قیام کا فیصلہ کیا، تو وہ محض ایک انتظامی فیصلہ نہیں تھا، بلکہ ترقی کی ایک نئی راہ کھولنے کا عزم تھا۔ وہ فیصلہ چھتیس گڑھ کی روح کو ایک نئی پہچان دینے کا ذریعہ بنا‘‘۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج جب اس شاندار اسمبلی عمارت کے ساتھ اٹل جی کے مجسمے کی نقاب کشائی بھی ہوئی ہے تو پورا ملک کہہ اٹھا ہے، ’’اٹل جی، جہاں بھی آپ ہوں، دیکھئے، آپ کا خواب سچ ہو رہا ہے‘‘۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی اسمبلی ریاست کے ترقیاتی سفر کو نئی توانائی اور سمت فراہم کرے گی اور عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمان ثابت ہوگی۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



