Bharat Express

Swara Bhasker On Rahul Gandhi: سو کالڈ ’پپو‘ سے کتنے ڈرے ہوئے ہیں- راہل گاندھی کی رکنیت منسوخ ہونے پر سورا بھاسکر کا وزیر اعظم مودی پر حملہ

Rahul Gandhi Disqualified: اپنے بیانوں کو لے کر سرخیوں میں بنی رہنے والی بالی ووڈ اداکارہ سورا بھاسکر نے راہل گاندھی کی حمایت میں ایک ٹوئٹ کیا ہے۔ انہوں نے مودی حکومت پر سوال اٹھائے ہیں۔

سورا بھاسکر اور راہل گاندھی۔

Swara Bhasker On Rahul Gandhi: سال 2019 میں ’مودی سرنیم‘ تبصرہ سے متعلق معاملے میں گجرات کی سورت کورٹ نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو مجرمانہ ہتک عزت معاملے میں قصوروار قرار دیتے ہوئے 2 سال کی سزا سنائی ہے۔ حالانکہ عدالت نے راہل گاندھی کو فوری ضمانت دیتے ہوئے انہیں اپیل کے لئے 30 دنوں کا وقت دیا ہے۔ تاہم ان کی لوک سبھا کی رکنیت منسوخ ہوگئی ہے۔ اس کے بعد سے ہی تمام لوگ اس معاملے میں اپنی رائے دے رہے ہیں۔

اب اس معاملے میں ہمیشہ سے اپنے بیانوں کو لے کر سرخیوں میں بنی رہنے والی بالی ووڈ اداکارہ سورا بھاسکر کا ایک ٹوئٹ سامنے آیا ہے۔ حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی سورا بھاسکر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ  ’وہ مبینہ پپو سے کتنے ڈرے ہوئے ہیں، یہ ثابت کرنے کے لئے قانون کا غلط بے جا اور غلط استعمال کیا گیا ہے۔‘

سورا بھاسکر نے راہل گاندھی سے متعلق کہی یہ بڑی بات

سماجوادی پارٹی لیڈر سے شادی کرنے والی سورا بھاسکر نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے متعلق اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ – ’وہ مبینہ پپو سے کتنے ڈرے ہوئے ہیں۔ راہل گاندھی کی بڑھتی مقبولیت، خود اعتمادی اورشبیہ پر روک لگائی گئی ہے اور 2024 لوک سبھا الیکشن کے لئے واضح مضبوط حکمت عملی ہے کہ آرجی اب الیکشن نہیں لڑسکتا ہے… میرا اندازہ ہے کہ آر جی اس سب سے باہر نکل آئے گا۔‘

سال 2019 میں راہل گاندھی نے ’چوکیدار چور ہے‘ بیان سے متعلق سپریم کورٹ سے بلا شرط معافی مانگی تھی۔ اس کے علاوہ ہتک عزت کے معاملے میں پہلے دائر کئے گئے دو حلف ناموں میں راہل گاندھی نے صرف افسوس کا اظہار کیا تھا، جس پرعدالت نے انہیں پھٹکار لگائی تھی۔
سورا بھاسکر کی شادی میں راہل گاندھی کی شرکت

کانگریس لیڈر راہل گاندھی اداکارہ سورا بھاسکر اور سماجوادی پارٹی کے لیڈر فہد احمد کی شادی کی ایک تقریب میں بھی شامل ہوچکے ہیں۔ سورا بھاسکر کی شادی تقریب میں ملک دنیا کی تمام شخصیات نے شرکت کی تھی۔ وہیں سورا بھاسکر بھی راہل گاندھی کے ساتھ ’’بھارت جوڑو یاترا‘‘ میں شامل ہوچکی ہیں۔

 بھارت ایکسپریس