Bharat Express DD Free Dish

Cultural Flexibility Powers India’s Rise as GCC Hub: بین الاقوامی کام کے ماحول سے زبردست پیشہ ورانہ ہم آہنگی کے سبب عالمی کمپنیوں کی پہلی پسند بن گئے ہیں بھارتی افراد

بھارتی پیشہ ور افراد کی مختلف ثقافتی ماحول میں ہم آہنگ ہونے کی غیر معمولی صلاحیت نے بھارت کو عالمی کیپیبیلیٹی سینٹرز (GCCs) کا مرکز بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

بھارتی پیشہ ور افراد کی مختلف ثقافتی ماحول میں ہم آہنگ ہونے کی غیر معمولی صلاحیت نے بھارت کو عالمی کیپیبیلیٹی سینٹرز (GCCs) کا مرکز بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اب یہ ثقافتی لچک صرف تکنیکی مہارت یا کم لاگت سے کہیں زیادہ اہمیت رکھتی ہے، جیسا کہ ایک حالیہ رپورٹ میں ٹائمز آف انڈیا نے بتایا ہے۔ کویس کورپ کے چیف بزنس آفیسر موہت ماتھرکے مطابق ’’بھارتی جی سی سی ٹیلنٹ نے عالمی ثقافتوں سے نہ صرف سطحی ہم آہنگی ظاہر کی ہے بلکہ اپنے اداروں کے ساتھ گہرائی سے جڑنے کی اہلیت بھی ثابت کی ہے۔‘‘

ایک سروے کے مطابق 84 فیصد GCCs کے لیے ثقافتی انضمام، ریگولیٹری کمپلائنس سے بڑا چیلنج ہے۔ اسی وجہ سے بین الثقافتی تربیت اور بیرون ملک اسائنمنٹس اب اداروں کی حکمت عملی کا لازمی حصہ بن چکے ہیں۔ اسی کے تحت امریکی کمپنیوں کے ساتھ بھارتی ٹیمیں نتائج پر مبنی اور براہ راست گفتگو کو ترجیح دیتی ہیں۔ جرمن ادارے درستگی اور وقت کی پابندی پر زور دیتے ہیں، جیسا کہ Mercedes-Benz R&D India میں دیکھا گیا جہاں 400 سے زائد ملازمین ہر سال جرمن زبان سیکھتے ہیں۔ جاپانی شراکت دار شائستگی اور باہمی اتفاق کو اہم سمجھتے ہیں اور بھارتی ٹیمیں ان تقاضوں سے ہم آہنگ ہوتی ہیں۔

ثقافتی ہم آہنگی کی چند مثالیں

Pure Storage (کیلیفورنیا): بھارتی دفتر میں ’’سیلیکون ویلی‘‘ جیسا ماحول بنایا گیا ہے۔

Thales (فرانس): انجینئرز کو فرانس بھیجا جاتا ہے تاکہ وہ وہاں کی کام کی ثقافت سیکھ سکیں۔

Novartis (سوئٹزرلینڈ): دفتر کا مقصد ’’ایک مشترکہ شناخت’’ پر کام کرنا ہے نہ کہ ہیڈکوارٹر کلچر کی نقل۔

Target India: ورچوئل ریئلٹی کے ذریعے امریکی صارفین کے طرزِ خریداری کی تربیت دی جاتی ہے۔

دریں اثنا بھارتی ملازمین صرف دوسری ثقافتوں سے ہم آہنگ ہی نہیں ہوتے، بلکہ انھیں اپنی ثقافت سے متاثر بھی کرتے ہیں۔ مرسڈیز بینز اپنے جرمن عملے کو بھارتی ثقافت سکھاتا ہے، جب کہ دیگر ادارے بھی دو طرفہ تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہی باہمی ہم آہنگی اور لچک بھارت کو دنیا بھر میں GCCs کا سب سے پسندیدہ مرکز بنائے ہوئے ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read