تلنگانہ کے رنگاریڈی ضلع کے چیویلا منڈل میں بس حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 20 ہوگئی ہے۔ اس خوفناک سڑک حادثہ میں ٹپر ٹرک ڈرائیور کی بھی موت ہوگئی، جب کہ درجنوں مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ یہ سانحہ حیدرآباد-بیجاپور ہائی وے پر چیویلا منڈل میں مرزا گوڈا کے قریب اس وقت پیش آیا، جب تندور ڈپو کی ایک آر ٹی سی بس بجری سے لدے ٹپر ٹرک سے سٹکرا گئی۔ٹکر اتنی شدید تھی کہ ٹپر ٹرک پر بجری بس کے اندر گر گئی، جس سے متعدد مسافر پھنس گئے۔ ٹپر ٹرک ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق حادثے کے وقت بس میں 70 سے زائد مسافر سوار تھے۔
#WATCH | Rangareddy, Telangana | Several people lost their lives, and many others were injured in an accident between a TGSRTC bus and a truck near Khanapur Gate under Chevella police station area in Rangareddy district.
CM Revanth Reddy instructed the officials to immediately… pic.twitter.com/wzW6MjID2M
— ANI (@ANI) November 3, 2025
زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا
تصادم سے بس کے اندر افراتفری مچ گئی اور متعدد مسافروں کو شدید چوٹیں آئیں۔ مقامی لوگوں اور پولیس نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا، اور زخمیوں کو نکال کر شیویلا کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ اس وقت زیر علاج ہیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ سی ایم ریونت ریڈی نے اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور فوری طور پر عہدیداروں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ جائے وقوعہ پر راحت اور بچاؤ کے کاموں کو ہر قیمت پر تیز کیا جانا چاہیے اور زخمیوں کو بہترین علاج فراہم کیا جانا چاہیے۔
وزیراعلیٰ کی افسران کو ہدایات
#WATCH | Rangareddy, Telangana | Around 20 people died and 20 injured in an accident between a TGSRTC bus and a truck near Khanapur Gate under Chevella police station area in Rangareddy district.
CM Revanth Reddy instructed the officials to immediately reach the spot and take… pic.twitter.com/0H3TnGuZtM
— ANI (@ANI) November 3, 2025
سی ایم کے دفتر کے ایک بیان کے مطابق سی ایم ریونت ریڈی نے تلنگانہ کے چیف سکریٹری اور ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) کو براہ راست ہدایت دی ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو فوری طور پر حیدرآباد کے اسپتالوں میں منتقل کیا جائے۔ انہوں نے انہیں یہ بھی ہدایت کی کہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو اور انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ نے تمام سطحوں پر حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ صورتحال سے باخبر رہیں اور حادثے کے بارے میں مسلسل اپ ڈیٹ فراہم کریں۔ انہوں نے جائے وقوعہ کے قریب وزراء کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیں اور انتظامیہ کو ہر ممکن مدد فراہم کریں۔ سی ایم ریڈی نے رنگاریڈی ضلع کے کلکٹر کو ہدایت دی ہے کہ وہ بچاؤ اور راحت کے کاموں میں مزید تیزی لائیں تاکہ متاثرہ لوگوں کو فوری اور موثر امداد مل سکے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


