Bharat Express DD Free Dish

Hockey World Cup: خراب کارکردگی کے بعد ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم کے چیف کوچ گراہم ریڈ مستعفی

گراہم ریڈ کے کوچ رہتے ہوئے ٹوکیواولمپک میں تاریخی کانسے کا تمغہ (برانز میڈل) جیتنے والی ہندوستانی ٹیم اوڈیشہ میں ہوئے عالمی کپ میں کوارٹر فائنل میں جگہ نہیں بناسکی۔

خراب کارکردگی کے بعد ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم کے چیف کوچ گراہم ریڈ مستعفی

Graham Reid Resigns: ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم کے چیف کوچ گراہم ریڈ نے عالمی کپ میں شکست کے بعد استعفیٰ دے دیا۔ دراصل عالمی کپ میں خراب کارکردگی کے بعد ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم کے چیف کوچ گراہم ریڈ اورمعاون اسٹاف کے دو دیگراراکین نے استعفیٰ دے دیا ہے، جسے ہاکی انڈیا نے قبول کرلیا۔ ہاکی عالمی کپ 2023 میں ہندوستان نے شاندار شروعات کی تھی، مگراپنی فارم کو قائم رکھنے میں ٹیم انڈیا ناکام رہی اورکوارٹرفائنل میں جگہ نہیں بناسکی۔

ہاکی عالمی کپ میں ہندوستان کی ناکامی

گراہم ریڈ کے کوچ رہتے ہوئے ٹوکیو اولمپک میں تاریخی برانز میڈل جیتنے والی ہندوستانی ٹیم اوڈیشہ میں ہوئے عالمی کپ میں کوارٹرفائنل میں جگہ نہیں بنا سکی اور 9ویں مقام پر رہی۔ گراہم ریڈ کے علاوہ تجزیہ کوچ گریگ کلارک اور سائنسی مشیر ڈیوڈ پیمبرٹن نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ ہاکی انڈیا کے ذریعہ جاری بیان کے مطابق، گراہم ریڈ نے ہاکی انڈیا کے صدر دلیپ ترکی کو عالمی کپ ختم ہونے کے ایک دن بعد استعفیٰ سونپا۔ دلیپ ترکی اور ہاکی انڈیا کے جنرل سکریٹری بھولناتھ سنگھ نے ٹیم کی کارکردگی پر بحث کے لئے ریڈ اور دیگر معاون اسٹاف سے ملاقات کی تھی۔ چیف کوچ کے علاوہ کلارک اور ڈیوڈ نے بھی پیر کے روز صبح استعفیٰ دے دیا۔ تینوں آئندہ ماہ نوٹس پیریڈ میں رہیں گے۔

-بھارت ایکسپریس



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read