Bharat Express DD Free Dish

Amit Shah Wishes Bandi Sanjay Kumar on Birthday: وزیر داخلہ امت شاہ نے سینئر بی جے پی لیڈر بندی سنجے کمار کو دی یومِ پیدائش پر مبارکباد، نیک خواہشات کا کیا اظہار

بندی سنجے کمار بی جے پی کے سرگرم لیڈر اور موجودہ رکن پارلیمنٹ ہیں، جو 2019 سے تلنگانہ کے کریم نگر حلقے کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے وزارت داخلہ کے وزیر مملکت اور بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری بندی سنجے کمار کو ان کے یومِ پیدائش پر پُرخلوص مبارکباد دیتے ہوئے ان کی لمبی اور صحت منت زندگی کی دعا کی۔ انھوں نے ملک کے لیے ان کی لگن اور خدمات کو بھی سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ لگاتار اسی لگن کے ساتھ ملک کی خدمت کرتے رہیں گے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ’’وزیر مملکت شری بندی سنجے کمار جی کو سال گرہ کی مبارکباد۔ خدا آپ کو طویل عمر، اچھی صحت اور خوشیوں سے نوازے اور آپ اسی عزم اور جذبے کے ساتھ ملک کی خدمت کرتے رہیں۔‘‘

کون ہیں بندی سنجے کمار؟

واضح رہے کہ بندی سنجے کمار بی جے پی کے سرگرم لیڈر اور موجودہ رکن پارلیمنٹ ہیں، جو 2019 سے تلنگانہ کے کریم نگر حلقے کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ 11 جون 2024 کو انھیں مودی حکومت میں وزیر مملکت برائے داخلہ مقرر کیا گیا۔ ان کا سیاسی سفر بچپن سے ہی شروع ہوا، جب وہ محض 12 برس کی عمر میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سے وابستہ ہوئے۔

1996 میں لال کرشن اڈوانی کی رتھ یاترا میں شرکت نے ان کی سیاست میں دلچسپی کو مزید تقویت دی۔ وہ 2005 سے 2019 تک کریم نگر میونسپل کارپوریشن کے کونسلر رہے اور 2020 سے 2023 تک بی جے پی تلنگانہ کے ریاستی صدر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔ وہ اپنی سخت زبان، بے باک موقف اور جارحانہ طرزِ سیاست کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں۔ ان کی سیاسی شناخت ایک متحرک، نظریاتی اور عوامی سیاست دان کے طور پر قائم ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read