Bharat Express DD Free Dish

Republic Day 2026: دہلی میں یوم جمہوریہ پر ہائی ٹیک سکیورٹی، پولیس اہلکار پہلی بار اے آئی اسمارٹ چشمے کاکریں گےاستعمال ، 30 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات

پریڈ کے لیے کرتویہ پتھ پر سکیورٹی کے کثیر سطحی انتظامات کیے گئے ہیں، جن میں چھ درجوں کی جانچ اور متعدد رکاوٹیں شامل ہیں۔ نئی دہلی میں ہزاروں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں، جب کہ ایف آر ایس سے لیس موبائل گاڑیاں مختلف مقامات پر تعینات ہوں گی

نئی دہلی: یوم جمہوریہ کے موقع پر دہلی میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ حکام کے مطابق تقریباً 30,000 پولیس اہلکاروں اور نیم فوجی دستوں کی 70 سے زائد کمپنیاں تعینات کی جائیں گی۔ اس بار سکیورٹی میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا اور پولیس اہلکار پہلی بار مصنوعی ذہانت (AI) سے لیس اسمارٹ چشمے استعمال کریں گے، جو فیشل ریکگنیشن سسٹم (FRS) اور تھرمل امیجنگ کی خصوصیات سے مزین ہوں گے۔ بھارت میں تیار کیے گئے یہ چشمے حقیقی وقت میں مشتبہ افراد اور مجرموں کو پولیس کے ڈیٹا بیس سے جوڑیں گے، جس سے بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں فوری شناخت ممکن ہوگی۔ ایڈیشنل پولیس کمشنر (نئی دہلی) دیویش کمار مہلا نے بتایا کہ یہ چشمے پولیس افسران کے موبائل فون سے جڑیں گے، جس سے مجرمانہ ریکارڈ تک فوری رسائی ممکن ہوگی۔ اگر کسی شخص کا مجرمانہ پس منظر نہیں ہوگا تو چشمے پر سبزنشان ظاہر ہوگا، جب کہ سرخ نشان مجرمانہ ریکارڈ کی اطلاع دے گا۔

پریڈ کے لیے کرتویہ پتھ پر سکیورٹی کے کثیر سطحی انتظامات کیے گئے ہیں، جن میں چھ درجوں کی جانچ اور متعدد رکاوٹیں شامل ہیں۔ نئی دہلی میں ہزاروں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں، جب کہ ایف آر ایس سے لیس موبائل گاڑیاں مختلف مقامات پر تعینات ہوں گی۔دیویش کمار مہلا نے بتایا کہ دہلی پولیس ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور متعدد سکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ موک ڈرلز بھی منعقد کی گئی ہیں۔ مجموعی تعیناتی میں سے تقریباً 10 ہزار اہلکار خصوصی طور پر نئی دہلی میں تعینات رہیں گے۔

پولیس افسران ہائی الرٹ پر رہیں گے اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع دیں گے۔ نئی دہلی، شمالی اور وسطی اضلاع میں تقریباً 4,000 مقامات پر چھت پر سکیورٹی چوکیاں قائم کی گئی ہیں، جب کہ پریڈ روٹ اور اطراف میں تقریباً 500 ہائی ریزولوشن AI کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ یومِ جمہوریہ میں شامل افراد کو سکیورٹی اسٹیکر بھی فراہم کیے جائیں گے تاکہ نقل و حرکت پر نظر رکھی جا سکے۔قابل ذکر بات  یہ ہے کہ بس اسٹاپ، ریلوے اسٹیشن اور معروف بازاروں جیسے بھیڑ والے مقامات میں نگرانی سخت کر دی گئی ہے تاکہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ جدید حفاظتی اقدامات یومِ جمہوریہ کی تقریب کو محفوظ اور پرامن بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read