حکومت ہند نے جنرل انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (GIC) میں اپنے حصص فروخت کرنے کے عمل (Offer for Sale) کا اعلان کر دیا ہے۔ سرکاری اطلاع کے مطابق غیر ریٹیل سرمایہ کاروں کے لیے یہ پیشکش 16 جون 2026 سے کھل جائے گی، جبکہ ریٹیل سرمایہ کار 17 جون 2026 کو بولی لگا سکیں گے۔
حصص کو ’’گرین شو آپشن‘‘ کے طور پر بھی شامل کیا گیا
حکومت جی آئی سی میں اپنی 2 فیصد ایکویٹی فروخت کرنے جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ 3 فیصد اضافی حصص کو ’’گرین شو آپشن‘‘ کے طور پر بھی شامل کیا گیا ہے۔ اگر سرمایہ کاروں کی جانب سے اچھی مانگ سامنے آتی ہے تو حکومت مجموعی طور پر 5 فیصد تک حصص فروخت کر سکتی ہے۔ جی آئی سی ملک کی سب سے بڑی ری انشورنس کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے اور انشورنس شعبے میں اس کا اہم کردار ہے۔ حکومت کی جانب سے حصص فروخت کا یہ اقدام سرکاری اثاثوں کی نجکاری نہیں بلکہ سرمایہ کاری کے جزوی انخلا (Disinvestment) کی پالیسی کا حصہ ہے، جس کے ذریعے سرکاری ملکیت والی کمپنیوں میں حکومت اپنی حصص داری کم کرتی ہے۔
— Bharat Express Urdu (@bharatxpresurdu) June 15, 2026
ماہرین کے مطابق اس پیشکش سے حکومت کو خاطر خواہ مالی وسائل حاصل ہو سکتے ہیں، جنہیں ترقیاتی منصوبوں اور دیگر عوامی فلاحی پروگراموں پر خرچ کیا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب سرمایہ کاروں کے لیے بھی یہ ایک اہم موقع تصور کیا جا رہا ہے، کیونکہ جی آئی سی کو انشورنس سیکٹر کی مضبوط اور مستحکم کمپنیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
انشورنس اور ری انشورنس شعبے میں تیزی سے ترقی
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں انشورنس اور ری انشورنس شعبے میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے، جس کے باعث جی آئی سی کے حصص میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھنے کا امکان ہے۔ اسی لیے حکومت نے 2 فیصد حصص کے ساتھ 3 فیصد اضافی گرین شو آپشن بھی رکھا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر مزید حصص فروخت کیے جا سکیں۔واضح رہے کہ حکومت گزشتہ چند برسوں سے مختلف سرکاری اداروں میں اپنی حصص داری کم کرنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر جی آئی سی میں یہ آفر فار سیل متعارف کرائی گئی ہے، جس پر سرمایہ کاروں کی نظریں مرکوز ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ مارکیٹ سے اس پیشکش کو کس قدر مثبت ردعمل حاصل ہوتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




