Bharat Express DD Free Dish

Adani inaugurates AI centre of excellence in Baramati: اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے بارامتی میں اے آئی سینٹر آف ایکسی لینس کا کیا افتتاح

گوتم اڈانی اس سے قبل بھی سال 2022 میں بارامتی کا دورہ کر چکے ہیں، جب انہوں نے یہاں سائنس اینڈ انوویشن ایکٹیویٹی سینٹر کا افتتاح کیا تھا۔ اڈانی اور پوار خاندان کے درمیان تعلقات کو تقریباً دو دہائیوں پرانا بتایا جاتا ہے،

نئی دہلی:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے اتوار کو مہاراشٹر کے ضلع پونے کے بارامتی میں شردچندر پوار سینٹر آف ایکسی لینس اِن آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا افتتاح کیا۔ یہ جدید ترین اے آئی مرکز ودیا پرتشٹھان کے تحت قائم کیا گیا ہے، جو پوار خاندان کی زیر نگرانی چلنے والا ایک معروف تعلیمی ادارہ ہے۔ اس مرکز کا مقصد خطے میں مصنوعی ذہانت سے متعلق تعلیم، تحقیق، اختراع اور ہنرمندی کو فروغ دینا ہے۔

افتتاحی تقریب میں قومی سیاست کی کئی اہم شخصیات موجود رہیں، جن میں این سی پی کے سربراہ شرد پوار، بارامتی کی رکن پارلیمنٹ سپریا سولے، مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار، ان کی اہلیہ اور راجیہ سبھا کی رکن سنیتر ا پوار اور پوار خاندان کے دیگر افراد شامل تھے۔ اس
کے علاوہ این سی پی (ایس پی) کے رکن اسمبلی روہت پوار اور ودیا پرتشٹھان کے خزانچی یوگیندر پوار بھی تقریب میں شریک رہے۔

گوتم اڈانی اس سے قبل بھی سال 2022 میں بارامتی کا دورہ کر چکے ہیں، جب انہوں نے یہاں سائنس اینڈ انوویشن ایکٹیویٹی سینٹر کا افتتاح کیا تھا۔ اڈانی اور پوار خاندان کے درمیان تعلقات کو تقریباً دو دہائیوں پرانا بتایا جاتا ہے، جو تعلیمی اور سماجی ترقی کے مختلف منصوبوں میں تعاون کی صورت میں سامنے آتے رہے ہیں۔

نئے قائم کیے گئے اس اے آئی سینٹر آف ایکسی لینس کا مقصد نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے جوڑنا، مصنوعی ذہانت کے میدان میں تحقیق کو فروغ دینا اور صنعت و تعلیمی اداروں کے درمیان اشتراک کو مضبوط بنانا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ مرکز نہ صرف بارامتی بلکہ پورے خطے میں ٹیکنالوجی پر مبنی تعلیم اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read