Urdu Conclave 2026

CM Yogi inspects Ganga Expressway: گنگا ایکسپریس وے سے کھلیں گے ترقی کے دروازے، شاہجہاں پور میں وزیر اعلیٰ یوگی نے دکھائی مستقبل کی جھلک

شاہجہاں پور میں ملک کی پہلی نائٹ لینڈنگ ہوائی پٹی بنائی گئی، لڑاکا طیارے بھی کر سکیں گے مشق۔ وزیر اعلیٰ نے اتوار کو 3.50 کلومیٹر طویل جدید رن وے کا معائنہ کیا۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو شاہجہاں پور میں گنگا ایکسپریس وے پر تعمیر کیے گئے 3.50 کلومیٹر طویل جدید رن وے کا معائنہ کیا۔ یہ ملک کا ایسا پہلا رن وے ہوگا، جس پر فضائیہ کے لڑاکا طیارے دن رات اتر سکیں گے۔ لڑاکا طیارے یہاں مشق بھی کر سکیں گے۔ وہیں سیکیورٹی کے نقطۂ نظر سے رن وے کے دونوں اطراف تقریباً 250 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ اس سے محفوظ ٹریفک کو یقینی بنایا جائے گا اور کسی بھی مجرمانہ واقعہ کے شبہ کی صورت میں پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ کر کارروائی کر سکے گی۔

اس موقع پر چیف سکریٹری منوج کمار سنگھ کے ساتھ یو پی ای ڈا کے افسران اور اس پروجیکٹ کا کام دیکھنے والی ایجنسی اڈانی گروپ کے افسران بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ بدایوں سے پریاگ راج تک 464 کلومیٹر کا ایکسپریس وے اڈانی گروپ تعمیر کر رہا ہے۔ اڈانی گروپ کی جدید مشینوں اور ٹیکنالوجی سے لیس ہنر مند تکنیکی ماہرین کے ساتھ ہنر مند انجینئروں کی ایک ٹیم ایکسپریس وے کو ٹھوس شکل دینے میں سرگرم عمل ہے۔

گنگا ایکسپریس وے کی توسیع سے آسان ہوگا پریاگ راج سے غازی پور اور میرٹھ سے ہریدوار تک کا سفر

گنگا ایکسپریس وے کی توسیع کے حوالے سے بڑا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ اسے پریاگ راج سے غازی پور تک بڑھایا جائے گا۔ اس کے علاوہ میرٹھ کو ہریدوار سے بھی جوڑا جائے گا۔ شاہجہاں پور میں ایکسپریس وے کے ساتھ ساتھ ایک صنعتی مرکز بنانے کا منصوبہ بھی ہے، جس سے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار ملے گا اور خطے کی معیشت میں نئی ​​جان آئے گی۔

بندیل کھنڈ کو فرخ آباد لنک سے جوڑا جائے گا، رکھی جائے گی صنعتوں کی بنیاد

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گنگا ایکسپریس وے کو فرخ آباد سے لنک ایکسپریس وے کے ذریعے بندیل کھنڈ سے جوڑا جائے گا۔ اس سے بندیل کھنڈ میں صنعتی اکائیوں کے قیام میں تیزی آئے گی۔ وزیر اعلیٰ یوگی نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ گنگا ایکسپریس وے اتر پردیش کی ترقی میں نہایت اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ایکسپریس وے کی تعمیر کا کام نومبر 2025 تک مکمل کر لیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read