Petrol Diesel Rules Changes: پٹرول اورڈیژل سے متعلق عام آدمی کو حکومت نے بڑی راحت دی ہے۔ مرکزی حکومت نے پٹرول اورڈیژل کی فروخت اورتقسیم پرلگائی گئی غیرمستقل پابندیاں واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ یکم جولائی، 2026 سے نافذ ہوگا۔
مرکزی حکومت نے مغربی ایشیا بحران کے دوران ایندھن کی فراہمی کو یقینی بنائے رکھنے اورکالا بازاری کوروکنے کے لئے 12 جون، 2026 کو کچھ غیرمستقل ضوابط نافذ کئے تھے۔ اس کے تحت ایک گاڑی کوایک دن میں پٹرول پمپ سے زیادہ سے زیادہ 200 لیٹرڈیژل ہی دیا جاسکتا تھا۔ وہیں صنعتی، تجارتی اورادارہ جاتی صارفین کوریٹیل پٹرول پمپ کے بجائے مخصوص کنزیومرپمپ سے ایندھن لینے کی ہدایت دی گئی تھی۔
ملک میں پٹرول اورڈیژل کی سپلائی معمول کے مطابق: حکومت
وزارت پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ ملک میں پٹرول اورڈیژل کی سپلائی اب معمول پرآگئی ہے۔ ایندھن کی دستیابی کافی ہے اوران پابندیوں کی اب ضرورت نہیں رہی کیونکہ حالات میں بہتری آئی ہے۔ حکومت کے مطابق، ان عارضی ضابطوں نے مغربی ایشیا کے بحران کے دوران عام لوگوں کے لئے پٹرول اورڈیزل کی دستیابی کوبرقراررکھنے میں مدد کی اوربلیک مارکیٹنگ اورذخیرہ اندوزی کوبھی روکا۔ اب جبکہ صورتحال معمول پرآگئی ہے، تویکم جولائی سے تمام عارضی پابندیاں ہٹا دی جائیں گی۔
آبنائے ہرمز سے سپلائی پرپڑا برا اثر
واضح رہے کہ جب سے امریکہ-ایران کے درمیان جنگ شروع ہوئی، تبھی سے اسٹریٹ آف ہرمز (آبنائے ہرمز) کا بحران پیدا ہوگیا۔ اس کی وجہ سے ملک میں پٹرول-ڈیژل اورگیس سپلائی کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا تھا۔ عام لوگوں کو پریشانی نہ ہو، اس کے لئے حکومت نے تیل کی فروخت سے متعلق کئی ضوابط طے کئے، تاکہ تیل کی سپلائی بہترطریقے سے جاری رہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

