Bharat Express DD Free Dish

Four Pakistani soldiers injured in Indian drone attack on Lahore: لاہور پر ہندوستانی کے ڈرون حملے میں چار پاکستانی جوان زخمی، پاکستانی حکام نے کی تصدیق

جمعرات کی علی الصبح لاہور میں فضائی دفاعی نظام پر بھارت کی جانب سے کیے گئے ڈرون حملے میں چار پاکستانی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

فوٹو: روئٹرز

جمعرات کی علی الصبح لاہور میں فضائی دفاعی نظام پر بھارت کی جانب سے کیے گئے ڈرون حملے میں چار پاکستانی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ یہ کارروائی بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کے دوران شمالی اور مغربی سیکٹروں میں ہندوستانی فوجی تنصیبات پر متعدد ڈرون حملوں کے ذریعہ پاکستانی حملے کی کوشش کے جواب میں کی گئی ہے۔

پاکستانی حکام نے ہندوستانی حملے کی تصدیق کی

پاکستانی حکام کی جانب سے اس حملے کا اعتراف انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ دریں اثنا ہندوستانی فوجی حکام نے بتایا کہ ہندوستانی مسلح افواج نے گزشتہ رات شمالی اور مغربی ہندوستان میں متعدد فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کی پاکستانی فوج کی کوششوں کو ناکام بنایا اور لاہور میں پاکستانی فضائی دفاعی نظام کو تباہ کردیا۔

چوہدری نے کہا کہ ایک ڈرون لاہور کے قریب گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں چار فوجی زخمی ہوئے۔ چوہدری نے دعویٰ کیا کہ لاہور، گوجرانوالہ، چکوال، بہاولپور، میانو، کراچی، چھور، راولپنڈی اور اٹک میں ہندوستانی ڈرون مار گرائے گئے ہیں۔ ڈی جی چوہدری نے کہا ’’ان 12 کے علاوہ ایک ڈرونجزوی طور پر لاہور کے قریب فوجی ہدف کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہو گیا۔‘‘

ہندوستان کشیدگی نہیں چاہتا، لیکن اگر پاکستان نہیں مانا تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا: وکرم مسری

واضح رہے کہ ہندوستانی وزارت خارجہ نے آج میڈیا کو بریف کرتے ہوئے اطلاع دی کہ ہندوستان کی فوجی تنصیبات پر پاکستان کے حملے کی کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے اور ساتھ ہی ضروری جوابی بھی کی ہے۔ ہندوستان کی اس جوابی کارروائی میں پاکستان کے شہر لاہور کا ایئر ڈیفنس سسٹم کو نشانہ بناتے ہوئے اسے ناکارہ کر دیا۔ وکرم مسری نے کہا ہے کہ ہندوستان کشیدگی نہیں چاہتا، لیکن اگر پاکستان نے کوئی کارروائی کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read