Bharat Express DD Free Dish

Tender Commission Scam Case: جھارکھنڈ کے سابق وزیر عالمگیر کو ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا، ضمانت عرضی مسترد، ٹینڈر کمیشن گھوٹالے میں 14 ماہ سے جیل میں ہیں بند

چھاپے کے بعد ای ڈی کی جانچ میں یہ بات سامنے آئی کہ محکمہ دیہی ترقی میں ٹنڈروں کی تقسیم میں بڑے پیمانے پر کمیشن کا کھیل چل رہا ہے۔ کمیشن کی ایک بڑی رقم وزیر عالمگیر عالم تک پہنچتی تھی۔ ریاست میں، عالمگیر عالم ہیمنت سورین 2.0 اور پھر چمپئی سورین کی کابینہ میں نمبر دو وزیر تھے۔ وہ جھارکھنڈ قانون ساز اسمبلی میں کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر بھی تھے۔ جیل جانے کے چند دن بعد انہوں نے ان دونوں عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

عالمگیر کو ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا۔

رانچی: جھارکھنڈ کے دیہی ترقی محکمہ میں ٹینڈر کمیشن گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس کے ملزم سابق ریاستی وزیر اور کانگریس لیڈر عالمگیر عالم کو ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے 14 ماہ سے جوڈیشل حراست میں قید سابق وزیر کی ضمانت عرضی مسترد کردی ہے۔

عرضی پر 20 جون کو سماعت ہو گئی تھی مکمل

ان کی عرضی پر تمام فریقین کی سماعت 20 جون کو مکمل ہونے کے بعد جسٹس سوجیت نارائن پرساد کی بنچ نے اسے محفوظ کر لیا تھا۔ عرضی پر سماعت کے دوران ایڈووکیٹ زوہیب حسین نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) کی جانب سے کیس پیش کیا جبکہ عالمگیر عالم کی جانب سے ایڈووکیٹ ایس ناگاموتھو نے دلائل پیش کئے۔

پی ایم ایل اے نے بھی مسترد کر دی ضمانت عرضی

رانچی کی پی ایم ایل اے (پریوینشن آف منی لانڈرنگ کورٹ) کی جانب سے ضمانت کی عرضی مسترد ہونے کے بعد عالمگیر عالم نے ہائی کورٹ میں اپیل کی تھی، لیکن یہاں بھی انہیں مایوسی ہاتھ لگی۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے انہیں 15 مئی 2024 کو گرفتار کیا تھا۔ اس سے قبل ای ڈی نے عالمگیر عالم کے او ایس ڈی سنجیو لال، ان کے گھریلو ملازم اور کئی ٹھیکیداروں کے ٹھکانوں پر 6 مئی 2024 کو چھاپے مارے تھے۔ اس دوران سنجیو لال کے گھریلو ملازم جہانگیر عالم کے ٹھکانے سے 30 کروڑ روپے، ٹھیکیدار منا سنگھ کے ٹھکانے سے 2.93 کروڑ روپے اور راجیو سنگھ کے ٹھکانے سے 2.14 کروڑ روپے برآمد ہوئے تھے۔

عالمگیر عالم پر کمیشن لینے کا الزام

چھاپے کے بعد ای ڈی کی جانچ میں یہ بات سامنے آئی کہ محکمہ دیہی ترقی میں ٹنڈروں کی تقسیم میں بڑے پیمانے پر کمیشن کا کھیل چل رہا ہے۔ کمیشن کی ایک بڑی رقم وزیر عالمگیر عالم تک پہنچتی تھی۔ ریاست میں، عالمگیر عالم ہیمنت سورین 2.0 اور پھر چمپئی سورین کی کابینہ میں نمبر دو وزیر تھے۔ وہ جھارکھنڈ قانون ساز اسمبلی میں کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر بھی تھے۔ جیل جانے کے چند دن بعد انہوں نے ان دونوں عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read