Bharat Express DD Free Dish

Forex reserves: زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ چار ماہ کی بلند ترین سطح پر، 4.52 بلین ڈالر اضافے کے ساتھ 658.8 بلین ڈالر تک پہنچے

آر بی آئی نے جمعہ کو کہا کہ 21 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 4.529 بلین امریکی ڈالر بڑھ کر 658.8 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

آر بی آئی نے جمعہ کو کہا کہ 21 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 4.529 بلین امریکی ڈالر بڑھ کر 658.8 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ پچھلے رپورٹنگ ہفتے میں مجموعی ذخائر 305 ملین امریکی ڈالر بڑھ کر 654.271 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئے تھے۔

یہ غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کا لگاتار تیسرا ہفتہ ہے، جو روپے میں اتار چڑھاؤ کو کم کرنے میں مدد کے لیے آر بی آئی کی جانب سے فاریکس مارکیٹ میں مداخلت کے ساتھ ساتھ، تجدیدِ نو کی وجہ سے حال ہی میں مسلسل کمی کا شکار ہوا تھا۔ واضح رہے کہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ستمبر 2024 میں بڑھ کر 704.885 بلین امریکی ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے تھے۔ 21 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران غیر ملکی کرنسی کے اثاثے، جو کہ ذخائر کا ایک بڑا حصہ ہیں، 1.669 بلین امریکی ڈالر کے اضافے سے 558.856 بلین امریکی ڈالر تک جا پہنچے۔

آر بی آئی نے کہا کہ ہفتے کے دوران سونے کے ذخائر 2.883 بلین ڈالر بڑھ کر 77.275 بلین امریکی ڈالر ہو گئے۔ وہیں خصوصی ڈرائنگ رائٹس (SDRs) 22 ملین امریکی ڈالر کی کمی سے 18.24 بلین امریکی ڈالر رہ گئے۔ وہیں آئی ایم ایف کے ساتھ ہندوستان کی ریزرو پوزیشن بھی رپورٹنگ ہفتے میں 2 ملین امریکی ڈالر کم ہوکر 4.429 بلین امریکی ڈالر پر آگئی۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read