حکام نے بتایا کہ اتوار کی صبح جنوبی ممبئی میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر کی عمارت میں آگ لگ گئی، جس سے عمارت کو کافی نقصان پہنچا ہے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ دی نیو انڈین ایکسپریس کی خبر کے بالارڈ اسٹیٹ علاقے میں واقع قیصر-ہند عمارت میں تقریباً 2.31 بجے آگ لگ گئی۔ اسی عمارت میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا دفتر بھی واقع ہے۔ آگ لگنے کے سبب اہم دستاویزات کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ ای ڈی حکومت کا ایک اہم ادارہ ہے اور اس کے دستاویزات کا نقصان کئی مسائل کھڑے کر سکتا ہے۔
شارٹ سرکٹ سے لگی آگ
عہدیداروں نے بتایا کہ آگ سب سے پہلے عمارت کی چوتھی منزل پر لگی اور کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد ہی اس آگ پر قابو پایا جاسکتا۔ واضح رہے کہ یہ ای ڈی آفس کی یہ عمارت پانچ منزلہ ہے۔ ایک سینئر پولیس اہلکار نے بتایا کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی اور اس سے فرنیچر، الماریوں اور بجلی کی تنصیبات کو نقصان پہنچا، کیوں کہ آگ پر قابو پانے میں گھنٹوں لگ گئے۔ تاہم فائر فائٹرز کی کوششوں سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا ہے۔
لیول III کی رہی آگ کی شدت
انھوں نے کہا کہ پولیس ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور پنچ نامہ کر رہی ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ ممبئی فائر برج نے صبح تقریباً 4.17 بجے آگ کو لیول III میں اپ گریڈ کر دیا، جسے عام طور پر ایک بڑی آگ سمجھا جاتا ہے۔ فائر بریگیڈ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے آٹھ فائر انجن، چھ جیٹیاں اور پانی کے ٹینکرز تعینات کیے گئے۔ اہلکار نے بتایا کہ دفتر کے اندر موجود کئی دستاویزات اور آلات کے خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

