Bharat Express DD Free Dish

EY Sees India as PPP Giant by 2038: پی پی پی کے لحاظ سے بھارت 2038 تک بن سکتا ہے دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت، ای وائی نے اپنی رپورٹ میں کی پیش گوئی

رپورٹ کے مطابق بھارت 2028 تک جرمنی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مارکیٹ ایکسچینج ریٹ کے حساب سے بھی تیسری بڑی معیشت بن جائے گا۔

معروف مشاورتی ادارے ای وائی (EY) کی تازہ رپورٹ کے مطابق بھارت 2038 تک خریداری کی طاقت (PPP) کے لحاظ سے دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت بن سکتا ہے، جس کی متوقع جی ڈی پی 34.2 ٹریلین امریکی ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ یہ پیش گوئی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) کی رپورٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت 2030 تک 20.7 ٹریلین امریکی ڈالر کی PPP معیشت تک پہنچ سکتا ہے۔ موجودہ عالمی معیشتوں کے مقابلے میں بھارت کئی لحاظ سے منفرد پوزیشن پر کھڑا ہے۔

رپورٹ کے اہم نکات

رپورٹ کے مطابق 2025 میں بھارت کی میڈین عمر صرف 28.8 سال ہوگی، جو بڑی معیشتوں میں سب سے کم ہے۔ وہیں بچت کی شرح دنیا کی دوسری بلند ترین سطح پر ہے۔ سرکاری قرضے کا جی ڈی پی سے تناسب 2024 میں 81.3 فیصد سے کم ہو کر 2030 میں 75.8 فیصد ہو جائے گا، جب کہ دیگر ممالک میں یہ شرح بڑھ رہی ہے۔ ای وائی کا کہنا ہے کہ چین اگرچہ 2030 میں 42.2 ٹریلین ڈالر کی PPP معیشت بن جائے گا، لیکن اس کی بڑھتی عمر والی آبادی اور قرض کا بوجھ اسے طویل مدتی چیلنج بنا سکتے ہیں۔ امریکہ کی معیشت مضبوط ضرور ہے، مگر اس کا قومی قرضہ 120 فیصد سے زائد ہے۔ جرمنی اور جاپان کو عمر رسیدہ آبادی اور عالمی تجارت پر انحصار جیسے مسائل کا سامنا ہے۔

ای وائی انڈیا کے چیف پالیسی ایڈوائزر ڈی کے سریواستو کے مطابق ’’بھارت کی نوجوان افرادی قوت، مضبوط بچت و سرمایہ کاری کی شرح اور مستحکم مالیاتی پالیسی اسے عالمی سطح پر ایک نمایاں مقام دلانے میں مدد دیں گے۔‘‘ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جی ایس ٹی، آئی بی سی، یو پی آئی جیسے اقدامات اور پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو اسکیم نے بھارت کی صنعتوں کو عالمی مقابلے کے قابل بنایا ہے۔

مستقبل کی تیاری

سرکاری سطح پر انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری اور اُبھرتی ٹیکنالوجیز جیسے مصنوعی ذہانت، سیمی کنڈکٹرز اور قابلِ تجدید توانائی کی اپنائیت، بھارت کو طویل مدتی ترقی کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت 2028 تک جرمنی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مارکیٹ ایکسچینج ریٹ کے حساب سے بھی تیسری بڑی معیشت بن جائے گا۔ اگرچہ امریکی محصولات بھارت کی GDP کا 0.9 فیصد متاثر کر سکتے ہیں، لیکن ای وائی کا کہنا ہے کہ برآمدات کے تنوع، گھریلو طلب میں اضافے اور نئی تجارتی شراکتیں اس اثر کو صرف 0.1 فیصد پوائنٹ تک محدود کر سکتی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔