Urdu Conclave 2026

Delhi-NCR Weather Update: دہلی میں سردی اور کہرے کا قہر جاری،، 10 میٹر تک بھی دکھائی دینا مشکل، آئی ایم ڈی کی وارننگ

دہلی کے کئی علاقوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 5 ڈگری سے بھی نیچے ریکارڈ کیا گیا ہے، جب کہ دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 12 ڈگری تک ہی رہنے کی توقع ہے۔اتراکھنڈ کے نینی تال میں کم سے کم درجۂ حرارت 2 ڈگری سے نیچے چلا گیا ہے،

نئی دہلی: ملک کے مشرق، مغرب، شمال اور جنوب تقریباً ہر خطے میں گھنے کہرے اور شدید سردی کی لہر کا اثر برقرار ہے۔ اسی دوران محکمہ موسمیات نے ایک تشویشناک اپڈیٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ شمالی بھارت کے 19 اضلاع میں صبح کے وقت انتہائی گھنا کہراچھایا رہے گا اور کئی شہروں میں سردی کی لہر مزید شدت اختیار کر سکتی ہے۔ بزرگوں اور بچوں کو خاص احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے، جب کہ جنوبی ریاستوں میں ہلکی بارش کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج 3 جنوری 2026 کو دہلی میں صبح کے وقت انتہائی گھنا کہرا چھایا ہوا ہے، جس کے باعث 20 میٹر تک بھی دیکھنا مشکل ہو گیا ہے۔ سڑکوں پر گاڑیاں آہستہ آہستہ چلتی نظر آ رہی ہیں۔ دہلی میں کم سے کم درجۂ حرارت گر کر 5 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا ہے، جس کے پیش نظر گاڑی چلانے والوں کو احتیاط کی ہدایت دی گئی ہے۔

دہلی کے کئی علاقوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 5 ڈگری سے بھی نیچے ریکارڈ کیا گیا ہے، جب کہ دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 12 ڈگری تک ہی رہنے کی توقع ہے۔اتراکھنڈ کے نینی تال میں کم سے کم درجۂ حرارت 2 ڈگری سے نیچے چلا گیا ہے، مسوری میں یہ 5 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔ ہماچل پردیش کے دارالحکومت شملہ میں بھی کم سے کم درجۂ حرارت 2 ڈگری سیلسیس تک گرنے کا امکان ہے۔اتر پردیش کے بیشتر شہروں میں صبح کے وقت گھنا کہرا چھایا ہوا ہے اور حدِ نگاہ گھٹ کر 10 میٹر تک آ گئی ہے۔ 25 میٹر تک بھی دیکھنا مشکل ہو رہا ہے۔ نوئیڈا اور غازی آباد میں حدِ نگاہ 20 میٹر سے بھی کم ریکارڈ کی گئی ہے۔ لکھنؤ میں صبح کے وقت درجۂ حرارت 8 ڈگری سے نیچے گر سکتا ہے، جس کے باعث شہریوں کو صحت کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

پنجاب میں آج موسم کیسا رہے گا؟
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے پٹھان کوٹ، بھٹنڈہ، فرید کوٹ، گرداس پور اور ایس بی ایس نگر میں ریکارڈ توڑ سردی پڑ رہی ہے۔ شدید دھند کے باعث سڑکوں پر گاڑیاں رینگنے لگیں جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی شہروں میں صبح کے وقت درجہ حرارت 5
ڈگری سے نیچے جا رہا ہے۔
بہار میں محکمہ موسمیات

بہار میں محکمہ موسمیات نے 20 سے زائد اضلاع میں گھنے کہر ےکی وارننگ جاری کی ہے۔ پٹنہ، ارریہ اور سارن میں صبح کے وقت حدِ نگاہ 20 میٹر تک محدود رہنے کا امکان ہے۔ پٹنہ میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت صبح کے وقت 7 سے 8 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔جھارکھنڈ میں آج 3 جنوری کو 10 سے زائد اضلاع میں سردی کی شدید لہر اور گھنے کہر ےکی وجہ سے حالات خراب رہنے کا خدشہ ہے۔ رانچی، جمشید پور، بوکارواور ہزاری باغ میں سردی اور کہر کا شدید اثر دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ رانچی میں صبح کے وقت درجۂ حرارت 9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔اتراکھنڈ میں آج موسم مزید خراب ہونے کے آثار ہیں۔ دہرادون، پتھورا گڑھ، چمولی، رودر پریاگ، مسوری، لینس ڈاؤن، پوڑی گڑھوال اور نینی تال میں درجۂ حرارت 5 ڈگری سے نیچے چلا گیا ہے۔ اونچے پہاڑی علاقوں میں برف باری جاری ہے اور بعض مقامات پر گھنا کہر بھی دیکھا جا رہا ہے۔ دہرادون میں صبح کے وقت درجۂ حرارت 5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read