Bharat Express DD Free Dish

EOS-09 mission failed: بھارت کاEOS-09 مشن ناکام، اسرو چیف نے کہا- ہم واپسی کریں گے، جانئے کیا رہی ناکامی کی وجہ

EOS-09 ایک جدید زمین کا مشاہدہ کرنے والا سیٹلائٹ ہے، جس میں سی بینڈ سنتھیٹک اپرچر ریڈار (SAR) ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ سیٹلائٹ کسی بھی موسم اور دن یا رات میں زمین کی سطح کی ہائی ریزولوشن تصاویر لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ زراعت، جنگلاتی علاقہ مینجمنٹ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور دفاعی شعبوں میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

بھارت کاEOS-09 مشن ناکام

سری ہری کوٹا: انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (ISRO) کا EOS-09 مشن تیسرے مرحلے میں ناکام ہوگیا۔ یہ جانکاری اسرو کے سربراہ ڈاکٹر وی نارائنن نے دی۔ اسے پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل (PSLV-C61) کے ذریعے لانچ کیا گیا، جو چند منٹوں میں ناکام ہو گیا۔

آفشیل X پوسٹ میں بتایا گیا، ’’ آج 101ویں لانچ کی کوشش کی گئی، PSLV-C61 کی کارکردگی دوسرے مرحلے تک نارمل تھی۔ تیسرے مرحلے میں آبزروہشن کی وجہ سے، مشن پورا نہیں ہو سکا۔‘‘

 معمول کے مطابق تھی پہلے دو مراحل کی کارکردگی

اسرو کے سربراہ ڈاکٹر وی نارائنن نے بتایا کہ پی ایس ایل وی کے چار مراحل میں سے پہلے دو مراحل کی کارکردگی معمول کے مطابق تھی لیکن تیسرے مرحلے میں تکنیکی خامی کی وجہ سے مشن مکمل نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا، ’’ہم تجزیہ کے بعد واپسی کریں گے۔‘‘ اسرو نے X پر لکھا، ’’ PSLV-C61کی کارکردگی دوسرے مرحلے تک نارمل تھی۔ تیسرے مرحلے میں ایک تکنیکی آبزرویشن کی وجہ سے مشن پورا نہیں ہو پایا۔‘‘

تکنیکی خامیوں کے سبب سیٹلائٹ کو مدار میں نہیں رکھا جا سکا

ISRO نے EOS-09 کو سری ہری کوٹا میں ستیش دھون خلائی مرکز سے اتوار کی صبح 5:59 پر لانچ کیا گیا تھا۔ EOS-09 کو سورج کے ہم آہنگ قطبی مدار میں رکھا جانا تھا لیکن تکنیکی خامیوں کی وجہ سے سیٹلائٹ کو اس کے مقرر کردہ مدار میں نہیں رکھا جا سکا۔

دفاعی شعبوں میں اہم کردار ادا کر سکتا ہےEOS-09

EOS-09 ایک جدید زمین کا مشاہدہ کرنے والا سیٹلائٹ ہے، جس میں سی بینڈ سنتھیٹک اپرچر ریڈار (SAR) ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ سیٹلائٹ کسی بھی موسم اور دن یا رات میں زمین کی سطح کی ہائی ریزولوشن تصاویر لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ زراعت، جنگلاتی علاقہ مینجمنٹ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور دفاعی شعبوں میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

 EOS-09 میں طویل مدتی ایندھن بھی تھا

اسرو کے مطابق، یہ PSLV راکٹ کی مجموعی طور پر 63 ویں پرواز تھی اور PSLV-XL ورژن کی 27 ویں پرواز تھی۔ اس مشن سے پہلے اسرو کے پی ایس ایل وی نے اب تک کئی کامیاب لانچیں مکمل کی ہیں۔ EOS-09 میں طویل مدتی ایندھن بھی تھا، جس سے مشن ختم ہونے کے بعد اسے خلا سے محفوظ طریقے سے ہٹایا جا سکتا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read