Bharat Express DD Free Dish

Celebration of Eid-ul-Fitr 2026: پورے ملک میں جوش وخروش سے منایا جا رہا ہے عیدالفطر کا تہوار، جانئے عیدالفطرکے جشن سے متعلق کچھ ممالک کی خاص روایتیں

ملک بھرمیں عید الفطرکا تہوارانتہائی خشوع وخضوع اورتزک واحتشام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ ملک کے تمام شہروں اوردیہی علاقوں کے گاؤں کے مختلف عیدگاہوں اورمساجد میں لاکھوں فرزندانِ توحید نے تزک واحتشام کے ساتھ نمازعیدالفطرادا کررہے ہیں۔ ملک میں عید الفطرکی نمازصبح فجرکی نمازکے بعد سورج طلوع ہوتے ہی شروع کی گئی جبکہ کئی حصوں میں تھوڑی تاخیرسے نمازعیدالفطرادا کی جا رہی ہے۔

دہلی کی شاہجہانی جامع مسجد میں نماز عید ادا کرنے کا خوبصورت منظر (فائل فوٹو)

ملک میں رمضان کے مقدس اورمبارک مہینے کے بعد عید الفطر2026 کا تہوارجوش وخروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ پورے ملک میں کافی خوشی کاماحول ہے۔ حالانکہ کئی ریاستوں میں بارش کی وجہ سے مسلمانوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اوروقت متعینہ سے کچھ مقامات پرتاخیربھی ہورہی ہے۔ یہ مسلمانوں کے لیے خاص دن ہے۔ ملک میں 30 روزہ مکمل کرنے کے بعد جمعہ کے روزعید کا چاند نظرآگیا، جس کے بعد ہفتہ کے روزعید کا تہواربھرپورطریقے سے منایا جا رہا ہے۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے ملک کے باشندوں کو مبارکباد دی ہے۔

ملک بھرمیں عید الفطرکا تہوارانتہائی خشوع وخضوع اورتزک واحتشام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ ملک کے تمام شہروں اوردیہی علاقوں کے گاؤں کے مختلف عیدگاہوں اورمساجد میں لاکھوں فرزندانِ توحید نے تزک واحتشام کے ساتھ نمازعیدالفطرادا کررہے ہیں۔ ملک میں عید الفطرکی نمازصبح فجرکی نمازکے بعد سورج طلوع ہوتے ہی شروع کی گئی جبکہ کئی حصوں میں تھوڑی تاخیرسے نمازعیدالفطرادا کی جا رہی ہے۔ وہیں دوسری جانب، انتظامیہ کی طرف سے سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ سڑکوں پرنمازادا کرنے پرپابندی عائد کی گئی ہے، اس لئے سڑکوں پرنمازنہیں ادا کی جا رہی ہے۔ ملک میں عوام انتہائی جوش وخروش کے ساتھ نماز عیدالفطرادا کررہے ہیں اورایک دوسرے کومبارکباد پیش کررہے ہیں۔ عیدگاہوں اورمساجد میں کثیرتعداد دیکھی جا رہی ہے۔ اس موقع پرجہاں ایک طرف ملک میں امن وامان قائم رہنے کے لئے دعائیں کی جارہی ہیں۔

ملک کی مختلف رویت ہلال کمیٹیوں نے کیا چاند دیکھنے کا اعلان

اس سے قبل پورے ملک میں 30 روزے مکمل کئے گئے۔ کل شام (20 مارچ، 2026) کوعیدالفطرکا چاند نظرآیا۔ 19 مارچ (29 رمضان) کو بھی چاند دیکھنے کا باضابطہ نظم کیا گیا تھا، لیکن پورے ملک میں کہیں بھی چاند نظرنہیں آیا۔ مختلف رویت ہلال کمیٹیوں نے باضابطہ طورپراعلان کیا کہ عیدالفطرکی نماز21 مارچ (بروزہفتہ) کوادا کی جائے گی۔ اس طرح سے ایک ماہ پرمشتمل رمضان کا مبارک اورمقدس مہینہ ختم ہوگیا۔ دراصل اس مہینے میں مسلمانوں نے اللہ کی رضا اورخوشنودی کے لئے مختلف طرح کی عبادات کیں۔ روزہ رکھنا، نمازپڑھنا، قیام اللیل کرنا، قرآن مقدس کی تلاوت کرنا اورشب قدر کی راتوں میں جاگ کراللہ کوخوش کرنے کے لئے اپنے گناہوں کی معافی مانگنا وغیرہ شامل ہے۔

ہندوستان میں رنگا رنگ ہوتا ہے عید کا تہوار

ہندوستان میں عید کا تہواربہت رنگارنگ ہوتا ہے۔ بہت سے شہروں اوردیہاتوں میں عید کے دن رنگارنگ میلے لگتے ہیں، جن میں بچوں کے کھلونے، جھولے اورمختلف قسم کی مٹھائیاں اورپکوان موجود ہوتے ہیں۔ لوگ نئے کپڑے پہن کراپنوں کے ساتھ عید کی نمازکے لیے جاتے ہیں اورنمازادا کرنے کے بعد ایک دوسرے سے گلے ملتے ہوئے عید کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ہندوستان میں عید کے ساتھ ’’سِویّاں‘‘ بھی نہایت اہم ہیں اورتقریباً ہرگھرمیں بنائی جاتی ہیں۔ گھر کے بڑے اپنے چھوٹوں کو ’’عیدی‘‘ دیتے ہیں۔ ساتھ ہی لوگ اپنے رشتے داروں، دوستوں اورپڑوسیوں کے گھرجا کرعید کی ’’سِویّاں‘‘ ضرورکھاتے ہیں۔ عید کا تہوارہندوستان میں آپسی بھائی چارے، اتحاد کا بہترین منظر پیش کرتا ہے اور پورے ملک میں خوشیاں بکھیر دیتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read