پنجی (گوا): انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ سے متعلق ایک بڑے معاملے میں سات ملزمان کے خلاف فرد جرم (چارچ شیٹ) داخل کی ہے۔ یہ کارروائی منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (PMLA)، 2002 کے تحت 18 اکتوبر 2025 کو ای ڈی کے پنجی زونل آفس میں انجام دی گئی۔
غیر ملکی شہری بھی شامل
ای ڈی کے مطابق جن ملزمان کے خلاف چارچ شیٹ داخل کی گئی ہے، ان میں تنزانیہ کے شہری ویڈاسٹو اوڈیکس، زمبابوے کے تاریرو برائٹمور منگوانا اور بھارتی شہری مسوم اُئیکے، چراغ دُدھات، ریشما واڈیکر، منگیش واڈیکر اور نیبو ونسنٹ شامل ہیں۔ یہ مقدمہ نیبو ونسنٹ اور دیگر کے خلاف جاری بین الاقوامی منشیات کی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ تحقیقات کا حصہ ہے، جس کا آغاز گوا پولیس کرائم برانچ کی جانب سے درج ایک ایف آئی آر سے ہوا تھا، جس میں 4.325 کلوگرام کوکین کی اسمگلنگ کا انکشاف ہوا تھا۔
آٹھ ریاستوں میں بڑے پیمانے پر چھاپے
اس سے قبل 19 اگست 2025 کو ای ڈی نے دہلی، مہاراشٹر، گجرات، مغربی بنگال، گوا، ہریانہ، جھارکھنڈ اور اتر پردیش سمیت آٹھ ریاستوں میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائی تھی۔ ان کارروائیوں کے دوران اہم ڈیجیٹل ثبوت، حساس دستاویزات اور جرم سے حاصل شدہ دولت سے جڑے متعدد بینک کھاتے منجمد کیے گئے۔ ای ڈی کے مطابق ان چھاپوں سے بین الاقوامی منشیات نیٹ ورک اور مالیاتی لین دین کے درمیان تعلق کے بارے میں کئی اہم شواہد ہاتھ لگے ہیں جن سے تفتیش کو مزید تقویت ملی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


