Urdu Conclave 2026

4.2 Magnitude Earthquake: راجستھان سے اروناچل پردیش تک زمین لرزگئی ریکٹر اسکیل پر شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی

سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات 1.45 بجے چانگ لانگ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ 30 منٹ بعد بیکانیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

  راجستھان سے اروناچل پردیش تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق راجستھان کے بیکانیر میں 4.2 شدت کا زلزلہ آیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اسی دوران اروناچل پردیش کے چانگلانگ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے  کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.5 ریکارڈ کی گئی۔ سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات 1.45 بجے چانگ لانگ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ 30 منٹ بعد بیکانیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ دونوں مقامات پر جان و مال کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

-بھارت ایکسپریس



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read