مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ای زیرو ایف آئی آر پہل شروع کی، جس کے تحت 10 لاکھ روپے سے زیادہ کے سائبر کرائمز خود بخود ایف آئی آر میں تبدیل ہو جائیں گے۔ یہ اقدام تفتیشی عمل کو تیز کرے گا اور سائبر مجرموں کے خلاف فوری کارروائی کو یقینی بنائے گا۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹویئٹ کیا ہے کہ وزارت داخلہ کے انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر (I4C) نے ای- زیرو ایف آئی آر اقدام شروع کیا ہے، جس سے سائبر مجرموں کو بے مثال رفتار سے پکڑا جا سکے گا۔
The MHA’s Indian Cybercrime Coordination Centre (I4C) introduced the new e-Zero FIR initiative to nab any criminal with unprecedented speed. Launched as a pilot project for Delhi, the new system will automatically convert cyber financial crimes filed at NCRP or 1930 to FIRs,…
— Amit Shah (@AmitShah) May 19, 2025
یہ پہل دہلی میں ایک پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر شروع کی گئی ہے۔ اس کے تحت، نیشنل سائبر کرائم رپورٹنگ پورٹل (NCRP) یا 1930 ہیلپ لائن پر ₹ 10 لاکھ سے زیادہ کے سائبر مالیاتی جرائم اب خود بخود ایف آئی آر میں تبدیل ہو جائیں گے۔
امت شاہ نے کہا کہ اس نئے نظام سے تفتیشی عمل کو تیز کرنے اور سائبر مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ وزارت داخلہ جلد ہی اس نظام کو پورے ملک میں نافذ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

