Bharat Express DD Free Dish

Dr. Rajeshwar Singh to lead ‘Shakti Ka Shankhnaad’ rally: ایک اگست کو نکالی جائے گی ڈاکٹر راجیشور سنگھ کی قیادت میں ’’شکتی کا شنکھ ناد‘‘ ریلی، ’’برقعہ کلچر‘‘ اور شدت پسند سوچ کے خلاف اٹھائی جائے گی آواز

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے سروجنی نگر کے تمام شہریوں، خصوصاً خواتین، باشعور اور حساس طبقات سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ریلی میں بھرپور شرکت کریں۔

سروجنی نگر سے رکن اسمبلی ڈاکٹر راجیشور سنگھ کی قیادت میں سروجنی نگر میں ایک اگست کو ’’شکتی کا شنکھ ناد‘‘ کے نام سے ایک بڑی عوامی ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس ریلی کا مقصد خواتین کے وقار، تعلیم، روزگار اور مساوی احترام کے حق میں آواز بلند کرنا ہے، ساتھ ہی مذہبی شدت پسندی اور ’’برقعہ کلچر‘‘ کے خلاف سخت موقف اپنانا ہے۔

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ریلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’خواتین کوئی شے نہیں، نہ قیدی ہیں نہ غلام، بلکہ بھارت کی تہذیب، شعور اور طاقت کی نمائندہ ہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ جو نظریات خواتین کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھیں، وہ نہ صرف عورت دشمن بلکہ قوم دشمن بھی ہیں۔ ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے کہا کہ ’’یہ تحریک صرف کسی مولانا کی گندی سوچ یا ساڑی کی توہین تک محدود نہیں، بلکہ یہ طے کرے گی کہ بھارت مستقبل میں بھی ’’شکتی کی دھرتی‘‘ رہے گا، جہاں برقعہ کلچر یا طالبانی سوچ کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔‘‘

اس ریلی کا انعقاد ایک اگست کو دوپہر 12 بجے، لکھنؤ کے بنگلہ بازار چوراہے پر کیا جائے گا۔ ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے سروجنی نگر کے تمام شہریوں، خصوصاً خواتین، باشعور اور حساس طبقات سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ریلی میں بھرپور شرکت کریں اور اپنی ثقافتی شناخت کے تحفظ کا پیغام دیں۔ انھوں نے کہا کہ سروجنی نگر کی ’’ماترشکتی‘‘ اس وقت بیدار ہے اور اپنی آواز بلند کر کے یہ ثابت کرے گی کہ بھارت میں شدت پسندی کے نظریات کو پنپنے نہیں دیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read