’’بہار وشو گرو سمان‘‘ سے نوازے جانے والے ڈاکٹر ابھیشیک تیواری۔
چھپرا کے ڈاکٹر ابھیشیک تیواری کو نیو یارک میں ہندوستانی قونصلیٹ جنرل میں منعقدہ شاندار یوم بہار تقریب میں 2025 کے ’’بہار وشو گورو سمان‘‘ سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر ابھیشیک اس وقت امریکہ میں کے پی ایم جی ڈیلیوری نیٹ ورک میں گلوبل ہیڈ آف پیپل اور ای ایس جی کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ یومِ بہار کے موقع پر اس تقریب کا انعقاد بہار فاؤنڈیشن یو ایس اے (ایسٹ کوسٹ شاخ) اور بہار-جھارکھنڈ ایسو سی ایشن آف نارتھ امریکہ (بی جے اے این اے) نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

اس شاندار تقریب میں بہار کے بھرپور ثقافتی ورثے، مدھوبنی آرٹ، روایتی کھانوں اور لوک موسیقی پر پریزنٹیشنز کے ذریعے ریاست کی ثقافت اور تہذیب کو جلا بخشی گئی۔ ’’بہار وشو گورو سمان‘‘ حاصل کرنے کے بعد اظہارِ تشکر کرتے ہوئے ڈاکٹر ابھیشیک تیواری نے کہا ’’یہ ایوارڈ میرے لیے فخر اور ترغیب کا باعث ہے۔ ’’بہار دِوس‘‘ جیسی تقریبات کے ذریعے ہم این آر آئیز اپنی ثقافت اور اقدار سے جڑے رہتے ہیں۔ شاردا سنہا جی جیسی عظیم ہستیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہماری ثقافت کو زندہ رکھنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔‘‘

واضح رہے کہ یہ تقریب ہر سال یومِ بہار کے موقع پر منعقد کی جاتی ہے اور بہار کا نام روشن کرنے والے ایک شخص کو یہ ایوارڈ بھی تفویض کیا جاتا ہے۔ تاہم اس سال کی تقریب خاص طور پر اہم تھی کیوں کہ یہ بہار-جھارکھنڈ ایسو سی ایشن کی 50ویں سال گرہ تھی۔ اس موقع پر ایسو سی ایشن نے بیرون ممالک مقیم ہندوستانیوں اور ان کی خدمات کا اعتراف بھی کیا۔ وہیں اس تقریب میں ہندوستانی وزارت خارجہ کے اہلکار اور ہندوستانی سفیر کے ساتھ ساتھ واشنگٹن ڈی سی کے اہلکاروں نے اس تقریب کی اہمیت میں مزید اضافہ کر دیا۔ساتھ ہی اس تقریب نے بیرون ممالک کام کرنے والے ہندوستانیوں کو ہندوستان کی ثقافت سے جڑے رہنے میں بھی مدد کی۔

بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



