Urdu Conclave 2026

Distribution of gifts among Hajj pilgrims: حاجی محمد ایوب سیوہاروی ویلفیئر آرگنائزیشن کی طرف سے عازمین حج کے مابین تحائف کی تقسیم کا کام خوش اسلوبی سے اختتام پذیر

آرگنائزیشن کے بانی صدر بہجت ایوب نجمی نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ پندرہ جولائی سے باہر سے عمرے کے لیے آنے والے خواتین و حضرات میں تحفے وتحائف تقسیم کرنے کا سلسلہ حرم میں شروع کیا جائے گا۔ یہ سلسلہ آئندہ حج تک جاری رہے گا۔

تصویر میں بائیں سے دائیں: نجیب خان، ناصر خان، ارشد علی، بہجت نجمی، احترام الٰہی اور سہیل بٹ۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی حج کے مقدس عبادت کی ادائیگی کیلئے دنیا بھر سے عازمین حج کا قافلہ سعودی عرب پہنچا۔ ہندوستان سمیت دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عازمین حج اپنے فرائض کی ادائیگی کے بعد وطن لوٹ رہے ہیں۔ اسی ضمن میں ہندوستان کے لیے آج حاجیوں کی آخری فلائٹ جدہ سے روانہ ہو گئی۔

حاجی محمد ایوب سیوہاروی ویلفیئرآرگنائزیشن کے بانی صدر بہجت ایوب نجمی کی طرف سے دی گئی اطلاع کے مطابق سعودی عرب سے حاجیوں کا آخری قافلہ ہندوستان روانہ ہوگیا ہے۔ منیٰ، مزلفہ عرفات میں مکمل سناٹا اور خاموشی ہے۔ مکہ مکرمہ کا عزیزیہ محلہ جہاں زیادہ تر حاجی مقیم تھے وہ بھی پوری طرح خالی ہو چکا ہے۔

حاجی محمد ایوب سیوہاروی ویلفیئرآرگنائزیشن حج کے موقع پر حجاج کے مابین تحائف تقسیم کرتی ہے۔ ان کے پاس دنیا بھر کے عقیدت مند اور خیرخواہ حضرات حجاج میں تحائف تقسیم کرنے کیلئے  اپنی اپنی طرف سے بڑی تعداد میں تحائف جمع کرتے ہیں اور  حاجی محمد ایوب سیوہاروی ویلفیئرآرگنائزیشن کی پوری ٹیم بڑی جانفشانی کے ساتھ اس کو جدہ سے لیکر مدینہ منورہ پہنچتی ہے اور تمام ممالک سے آئے ہوئے حجاج میں مناسب طریقے سے تقسیم کرتی ہے ۔

حاجی محمد ایوب سیوہاروی ویلفیئرآرگنائزیشن کے مطابق اس بار سخت گرمی کی وجہ سے گفٹ باٹنے کا کام مشکل رہا مگر اللہ کی رحمت سے کارکنان کی ہمت اور ذوق و شوق کی وجہ سے پورا کام بخیر و خوبی مکمل ہو گیا۔ آرگنائزیشن نے اپنی لوجسٹک ٹیم کے بھی شکر ادا کیا ہے جن کی انتھک محنت کی وجہ سے مختلف عمارتوں تک گفٹ کو پہنچانے میں بڑی آسانی رہی۔

حاجی محمد ایوب سیوہاروی ویلفیئرآرگنائزیشن نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ پندرہ جولائی سے باہر سے عمرے کے لیے آنے والے خواتین و حضرات میں تحفے وتحائف تقسیم کرنے کا سلسلہ حرم میں شروع کیا جائے گا۔ یہ سلسلہ آئندہ حج تک جاری رہے گا۔

آرگنائزیشن کی طرف سے بہجت ایوب نجمی نے کمپنیوں، لوجسٹک ٹیم، کارکنان اور ان سبھی افراد کا شکریہ شکریہ ادا کیا ہے جن کی بدولت یہ کام برسوں سے نہایت ہی خوش اسلوبی کے ساتھ جاری ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read