Urdu Conclave 2026

Urdu Academy Delhi: صرف ہزار روپے میں دہلی یونیورسٹی کی ڈگری، اردو اکادمی دہلی کا پارٹ ٹائم اردو سرٹیفکیٹ کورس: یکم مئی آخری تاریخ

بارہویں پاس افراد کے لیے سنہری موقع، آن لائن درخواستیں جاری، کورس کی کلاسز آف لائن موڈ میں کرائے جایئنگے۔ کلاسز شام چھ سے سات بجے تک، پیر سے جمعرات منعقد ہوں گی

نئی دہلی: دہلی میں اردو زبان سیکھنے کے خواہشمند افراد کے لیے اردو اکادمی، دہلی نے ایک سالہ پارٹ ٹائم اردو سرٹیفکیٹ کورس کے لیے درخواستیں طلب کرنی شروع کر دی ہیں۔ یہ کورس دہلی یونورسٹی سے منظور شدہ ہے اور اس کی فیس صرف ایک ہزار روپے ہے۔خواہشمند امیدوار یکم مئی 2026 تک آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

اکادمی کا تعارف اور مقاصد
اردو اکادمی، دہلی حکومتِ دہلی کا ایک ادبی ادارہ ہے جو 1981 میں اردو زبان، ادب اور ثقافت کے تحفظ اور فروغ کے لیے قائم کیا گیا تھا۔یہ ادارہ اردو کو فروغ دینے کے لیے کتب کی اشاعت، ادبی تقریبات، سیمینارز اور مختلف کورسز کا انعقاد کرتا ہے۔اکادمی کا مقصد اردو زبان کو غیر اردو دان طبقے میں فروغ دینا ہے۔

کورس کی تفصیلات اور خصوصیات
یہ ایک سالہ سرٹیفکیٹ کورس آف لائن موڈ میں کرایا جائے گا۔کلاسز شام چھ سے سات بجے تک، پیر سے جمعرات منعقد ہوں گی۔اس کورس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں داخلہ لینے والے طلبہ کو مفت کتابیں فراہم کی جائیں گی۔

اہلیت، درخواست کا طریقہ کار اور آخری تاریخ
بارہویں پاس افراد اس کورس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔دلچسپی رکھنے والے امیدوار اس لنک  https://forms.gle/9954Wxc9g2AlmAKn6  پر جا کر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ یکم مئی 2026 ہے۔

اردو زبان کی اہمیت
اردو صرف ایک زبان نہیں بلکہ ثقافت اور تہذیب کی علامت ہے۔یہ ہندوستان کی اہم زبانوں میں سے ایک ہے جس نے ملک کی تحریک آزادی میں اہم کردار ادا کیا۔موجودہ دور میں اردو کا علم میڈیا، صحافت، فلم اور تعلیم کے شعبوں میں روزگار کے نئے مواقع فراہم کرتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read