نئی دہلی: وسطی دہلی کے رام نگر علاقے میں معاشقہ اور قتل کا ایک دل دہلا دینے والا سنسنی خیزمعاملہ سامنے آیا ہے۔ حاملہ خاتون کو اس کے سابقہ عاشق نے دیر شب سرعام چاقو سے وار کر کے قتل کر دیا۔ اس کے بعد خاتون کے شوہر نے حملہ آور کو پکڑ کر اسی کے ہتھیار سے اسے قتل کر دیا۔ اس خونی واردات میں خاتون کا شوہر بھی شدید طور پر زخمی ہو گیا، جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
حملہ آور عاشق کا مجرمانہ ریکارڈ
متوفیہ کی دو بیٹیاں ہیں۔ اس کے شوہر ای رکشہ چلاتے ہیں۔ حملہ آور عاشق کا مجرمانہ ریکارڈ تھا اور اس کا خاتون کے ساتھ معاشقہ بھی چلا تھا۔ پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ اس جوڑے کے تعلقات میں کچھ عرصہ قبل ہی دراڑ پیدا ہوگئی تھی۔ اس دوران خاتون اپنے عاشق کے ساتھ رہنے لگی تھی۔ تاہم وہ کچھ دنوں کے بعد اپنے شوہر اور بچوں کے پاس واپس آگئی جس سے اس کا عاشق ناراض ہوگیا۔ وہ دعویٰ کر رہا تھا کہ اس عورت کی کوکھ سے پیدا ہونے والا بچہ اسی کا ہے۔
شوہر شدید زخمی
خاتون شوہر کے ساتھ رہنے پہنچی تو اچانک اس کا عاشق بھی وہاں پہنچ گیا۔ اس نے پہلے خاتون کے شوہر پر چاقو سے حملہ کر دیا تاہم وہ کسی طرح بچ گیا۔ اس کے بعد اس نے رکشے میں بیٹھی خاتون پر چاقو سے مسلسل وار کر دیا۔ اس کا شوہر اسے بچانے کی کوشش میں شدید زخمی ہوگیا۔ اس نے حملہ آور سے چاقو چھین کر اس پر وار کر دیا۔
علاقے میں خوف و ہراس
واقعے کے بعد خاتون کے بھائی نے زخمی جوڑے کو اسپتال پہنچایا، جب کہ خاتون کے عاشق کو پولیس نے اسپتال پہنچایا۔ اسپتال میں ڈاکٹروں نے خاتون اور اس کے عاشق دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔ ڈی سی پی (سنٹرل) ندھن والسن کے مطابق پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور ابتدائی جانچ کے بعد قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس مزید تفتیش میں مصروف ہے۔ دہرے قتل سے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


