نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ملک میں دلتوں اور آدیواسیوں کے خلاف بڑھتے جرائم پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے مودی حکومت پر شدید حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی انصاف، مساوات اور آئین کے بنیادی اصولوں پر منظم انداز میں حملہ کیا جا رہا ہے۔ کھڑگے نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو (این سی آر بی) کے تازہ اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ’’2013 سے 2023 کے درمیان دلتوں کے خلاف جرائم میں 46 فیصد اور آدیواسیوں کے خلاف 91 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔‘‘ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر اتنی بلند شرح میں ہونے والے مظالم کو ملک میں کس طرح برداشت کیا جا سکتا ہے۔
.@narendramodi जी,
NCRB रिपोर्ट के अनुसार, 2013 से 2023 के बीच —
🔺 दलितों के खिलाफ़ अपराधों में 46% की बढ़ोतरी हुई है
🔺 आदिवासियों के खिलाफ़ 91% अपराध बढ़ें हैं।हरियाणा में IPS अधिकारी से जातिगत भेदभाव,
हरिओम वाल्मीकि की प्रताड़ना,
CJI पर हमला और उसको जायज़ ठहराने की… pic.twitter.com/3XKm8dCQCe— Mallikarjun Kharge (@kharge) October 10, 2025
’بی جے پی–آر ایس ایس کی ذہنیت کا نتیجہ‘
کھڑگے نے کہا کہ یہ محض اعداد و شمار نہیں بلکہ بی جے پی اور آر ایس ایس کی جاگیردارانہ ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں جو کمزور طبقات کو دبانے اور خوفزدہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا: ’’یہ ذہنیت سماجی انصاف کے ڈھانچے کو کھوکھلا کر رہی ہے اور آئین کے نظریات پر براہِ راست حملہ ہے۔‘‘ کھڑگے نے کئی حالیہ واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب اسی رویے کی علامت ہیں جس نے ملک کے کمزور طبقات کو بے یار و مددگار بنا دیا ہے۔
’دلت افسر کی خودکشی ذات پات کے زہر کی علامت‘
کھڑگے نے ہریانہ کے دلت آئی پی ایس افسر وائی پورن کمار کی خودکشی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ ثابت کرتا ہے کہ ذات پر مبنی امتیاز آج بھی اعلیٰ سطح پر موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسر کی اہلیہ کے مطابق انہیں مسلسل ذہنی اذیت، تضحیک اور ذاتی حملوں کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں انہوں نے جان دے دی۔کھڑگے نے اس معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
’دلت، آدیواسی اور چیف جسٹس سب نشانے پر‘
کھڑگے نے راجستھان کے سوائی مادھوپور میں دلت خاتون کملا دیوی ریگر پر ظلم، رائے بریلی میں ہری اوم والمیکی کے استحصال اور چیف جسٹس آف انڈیا پر حملے کو جواز دینے جیسے واقعات کو آئینی اقدار پر حملہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا: ’’یہ لڑائی صرف دلتوں یا آدیواسیوں کی نہیں بلکہ ہندوستان کے آئین کی بقا کی لڑائی ہے۔ جن لوگوں نے آئین کی پاسداری کا حلف اٹھایا ہے، وہی آج اس کے اصولوں کو پامال کر رہے ہیں۔‘‘
’ جمہوریت کے لیے خطرے کی گھنٹی‘
کھڑگے نے انتباہ دیا کہ ظلم، ناانصافی اور امتیاز کی سیاست ملک کے اتحاد و سالمیت کے لیے زہرہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو خاموش تماشائی نہیں بننا چاہیے بلکہ زمینی سطح پر ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے۔ کھڑگے نے کہا: ’’جب تک ذات پات، امتیاز اور ناانصافی کے خلاف سخت کارروائی نہیں کی جائے گی، تب تک ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ کا نعرہ محض ایک کھوکھلا دعویٰ ہی رہے گا۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




