Mallikarjun Kharge criticizes government: دلتوں اور آدیواسیوں کے خلاف جرائم میں اضافہ، کھڑگے نے مودی حکومت کو بنایا نشانہ، کہا-’’یہ آئین اور انصاف پر منظم حملہ‘‘
کانگریس صدر کھڑگے نے کہا کہ یہ محض اعداد و شمار نہیں بلکہ بی جے پی اور آر ایس ایس کی جاگیردارانہ ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں جو کمزور طبقات کو دبانے اور خوفزدہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا: ’’یہ ذہنیت سماجی انصاف کے ڈھانچے کو کھوکھلا کر رہی ہے اور آئین کے نظریات پر براہِ راست حملہ ہے۔‘‘





