Bharat Express DD Free Dish

Chief Justice of India: آئین صرف ایک قانونی دستاویز نہیں ہے، یہ سماجی تبدیلی کا ایک وسیلہ ہے: چیف جسٹس آف انڈیا

جسٹس گوائی نے ایس سی/ایس ٹی کے اندر کریمی لیئر اصول کو نافذ کرنے کی منظوری کو بطور جج کیریئر کا سب سے اہم فیصلہ بتایا۔ انہوں نے اعلیٰ عہدوں پر بیٹھے افسروں کے بچوں فائدہ دیے جانے پر سوال اٹھایا ہے۔

چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوائی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ذریعہ ایس سی/ایس ٹی کے اندر کریمی لیئر اصول کو نافذ کرنے کی منظوری دینا بطور جج ان کے کیریئر کے سب سے اہم لمحوں میں سے ایک رہا۔ انہوں نے اسے سماجی انصاف کو بہتر بنانے کی سمت ایک فیصلہ کن قدم بتایا۔ انہوں نے کہا، اعلیٰ عہدے پر بیٹھے ایس سی/ایس ٹی کے افسروں کے بچوں کو انہیں فائدوں کا اہل ماننا، ریزرویشن کے بنیادی مقاصد کو کمزور کرتا ہے۔ وہ اسی کا فائدہ لے کر اس عہدے پر پہنچے ہیں۔ چیف جسٹس گوائی نے ٹائمز آف انڈیا کو دیئے ایک انٹرویو میں یہ باتیں کہیں۔ جسٹس گوائی کا یہ تبصرہ اس مفاد عامہ کی عرضی (پی آئی ایل) پر سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد آیا ہے جس میں ایس سی/ایس ٹی طبقے کے اندر ذیلی درجہ بندی کو منظوری دی گئی ہے تاکہ ریزرویشن کا فائدہ محروموں تک صحیح طور سے پہنچ سکے۔

چیف جسٹس کا عدالتی تجاوزات کے خلاف بھی انتباہ

14 مئی کو 52 ویں سی جے آئی کے طور پر عہدہ سنبھالنے والے گوائی نے عدالتی تجاوزات کے خلاف بھی انتباہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ قانون بناتی ہے، انتظامیہ انہیں نافذ کرتی ہے اور عدلیہ آئینی عمل آوری یقینی کرتی ہے۔ تجاوزات اس توازن کو بگاڑتا ہے۔ آئین صرف ایک قانونی دستاویز نہیں ہے، یہ سماجی تبدیلی کا ایک وسیلہ ہے۔

سبکدوشی کے بعد کوئی بھی سرکاری عہدہ قبول نہیں

سی جے آئی گوائی نے سبکدوشی کے بعد کسی بھی سرکاری عہدے کو نامنظور کرنے کی بات واضح طور سے کہی ہے. انہوں نے کہا، یہ میرے لیے ذاتی اصول کی بات ہے۔ ان کی خاص توجہ سپریم کورٹ میں زیر التوا 81000 معاملوں کو کم کرنے اور دیہی عدالتوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے پر ہے۔

دفعہ 370 کو ہٹانے کی حمایت کرنے والے بنچ کا حصہ رہے

واضح رہے کہ جسٹس گوائی دوسرے دلت اور پہلے بودھ چیف جسٹس ہیں۔ انہوں نے تقریباً 300 فیصلے لکھے ہیں، جن میں دفعہ 370، انتخابی بانڈ اور اظہار خیال کی آزادی پر تاریخی فیصلے شامل ہیں۔ گوائی پانچ ججوں کی بنچ کا حصہ تھے جس نے دفعہ 370 کو خارج کرنے کی حمایت کی۔ گوائی نے انتخابی بانڈ منصوبہ کو بھی منسوخ کرنے میں مدد کی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read