کرنل صوفیہ قریشی کے اہل خانہ وزیر اعظم مودی کا استقبال کرتے ہوئے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج گجرات کے وڈودرا میں ایک بہت بڑا روڈ شو نکالا، جس میں کرنل صوفیہ قریشی کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔ قریشی خاندان نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے وزیر اعظم مودی کا استقبال کیا۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم دو روزہ دورے پر گجرات پہنچے ہیں، جہاں وہ کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس خاص موقع پر صوفیہ قریشی کے اہل خانہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کو سامنے سے دیکھنا ہمارے لیے قابل فخر لمحہ ہے۔

صوفیہ قریشی کے بھائی نے کہا- یہ ایک قابل فخر لمحہ
کرنل صوفیہ قریشی کے بھائی محمد سنجے قریشی نے کہا کہ یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ وزیراعظم ہمارے درمیان آئے اور ہمیں انھیں سامنے سے دیکھنے کا موقع ملا۔ انھوں نے اپنی بہن صوفیہ قریشی کی بہادری کی بھی تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ بلاشبہ اس سے بڑھ کر فخر کیا ہو سکتا ہے کہ ایک خاتون نے ہی دوسری خواتین کے ساتھ ہونے والے ظلم کا بدلہ لیا۔ ہماری بہنوں نے دشمن ملک کو بتا دیا کہ وہ کسی مرد سے کم نہیں۔
صوفیہ قریشی کی بہن نے کی وزیراعظم کی تعریف
اس کے علاوہ کرنل صوفیہ قریشی کی جڑواں بہن شائنہ سنسارا نے وزیر اعظم مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں خود ایک خاتون ہوں اور اچھی طرح سمجھ سکتی ہوں کہ وزیر اعظم مودی نے آج خواتین کو کتنی بلندیوں تک پہنچادیا ہے۔ اگر آج خواتین ہر شعبے میں نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہیں تو اس کا کریڈٹ ضرور وزیر اعظم مودی کو جانا چاہیے۔ اب صوفیہ قریشی نہ صرف میری بہن بلکہ پورے ملک کی بہن ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم مودی کا روڈ شو ایئرپورٹ سے ایئر فورس گیٹ تک تقریباً ایک کلومیٹر طویل تھا۔ اس روڈ شو کو ’سندور سمّان یاترا‘ کا نام دیا گیا۔ اس دوران کرنل صوفیہ قریشی کے اہل خانہ وزیراعظم کے استقبال کے لیے پہنچے۔ کرنل صوفیہ قریشی کا تعلق گجرات کے شہر وڈودرا سے ہی ہے۔ صوفیہ کے والد اور دادا بھی فوج میں تھے۔ صوفیہ قریشی نے میکنائزڈ انفنٹری کے آرمی آفیسر میجر تاج الدین قریشی سے شادی کی ہے اور انھوں نے 1997 میں بھارتی فوج میں شمولیت اختیار کی تھی۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


