Bharat Express DD Free Dish

Cobrapost is going to make a big disclosure: کوبرا پوسٹ 30 اکتوبر کو کرے گا بڑا انکشاف—کاروباری پر 41 ہزار کروڑ روپے کی ہیرپھیر کا الزام

تحقیقی صحافت کا مشہور پلیٹ فارم ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ دہلی پریس کلب میں ’’The Ledger of Lies‘‘ کے عنوان سے پریس کانفرنس میں سنیئر وکیل پرشانت بھوشن اور صحافی پرانجوائے گہا ٹھاکرتا سمیت کئی ممتاز شخصیات شریک ہوں گی۔

نئی دہلی: تحقیقی صحافت کے معروف ادارے کوبرہ پوسٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 30 اکتوبر کو ایک بڑے مالیاتی گھوٹالے کا پردہ فاش کرنے جا رہا ہے۔ ادارے نے اپنے پروموشنل پوسٹر میں بتایا ہے کہ ایک مشہور کارپوریٹر پر 41,000 کروڑ روپے کی ہیرا پھیری کا الزام ہے۔ یہ انکشاف ’’The Ledger of Lies‘‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والی پریس کانفرنس میں کیا جائے گا، جو دہلی پریس کلب میں 30 اکتوبر کو ہوگی۔

انیرُدھ بہل کریں گے انکشاف، بین الاقوامی لین دین پر سوال

کوبرا پوسٹ کے بانی و مدیر انیرُدھ بہل پریس کانفرنس میں اس بڑے مالیاتی اسکینڈل کی تفصیلات عام کریں گے۔ ادارے کے مطابق متعلقہ کارپوریٹ کمپنی نے تقریباً 28,874 کروڑ روپے کی رقم جعلی طریقے سے منتقل کی اور 1.5 ارب ڈالر سے زیادہ رقم مشتبہ غیر ملکی لین دین کے ذریعے بھارت میں واپس لائی۔

پینل ڈسکشن میں شامل ہوں گی سرکردہ  شخصیات

پریس کانفرنس کے بعد ایک پینل مباحثہ بھی ہوگا جس میں سپریم کورٹ کے سینئر وکیل پرشانت بھوشن، معروف صحافی پرانجوائے گہا ٹھاکرتا، ابھینندن سیکھری، اُشینور مجمدار اور دیگر ممتاز شخصیات شرکت کریں گی۔ پینل کا مقصد مالی شفافیت، کارپوریٹ گورننس اور میڈیا کے کردار پر گفتگو کرنا ہے۔

کارپوریٹ دنیا میں سنسنی،30 اکتوبر کا انتظار

کوبرا پوسٹ کے اعلان کے بعد بھارتی کارپوریٹ سیکٹر میں ہلچل مچ گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی یہ ٹوئیٹ اور پوسٹر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اب سب کی نظریں جمعرات، 30 اکتوبر پر ٹکی ہیں جب یہ راز کھلے گا کہ آخر وہ کون سی کمپنی ہے جس پر 41 ہزار کروڑ روپے کے مبینہ گھوٹالے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read