Bharat Express

چودھری چرن سنگھ اور نرسمہا راؤ کو بھارت رتن کا اعلان، جینت چودھری کے مطالبہ کو مودی حکومت نے کیا تسلیم

مرکزکی مودی حکومت نے سابق وزیراعظم چودھری چرن سنگھ، نرسمہا راؤ اورسائنسداں ایم ایس سوامی ناتھن کو بھارت رتن دینے کا اعلان کیا ہے۔

مرکزکی مودی حکومت نے سابق وزیراعظم چودھری چرن سنگھ، نرسمہا راؤ اورزرعی سائنس میں انقلاب برپا کرنے والے پروفیسرایم ایس سوامی ناتھن کوبھارت رتن دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کا اعلان وزیراعظم مودی نے خود ٹوئٹ کرکے کیا ہے۔ انہوں نے سب سے پہلے اعلان کیا کہ چودھری چرن سنگھ کو بھارت رتن سے سرفراز کیا جائے گا۔ لوک سبھا الیکشن 2024 سے پہلے مودی حکومت کا یہ بڑا فیصلہ ہے۔

”ہماری حکومت کی یہ خوش قسمتی ہے کہ ملک کے سابق وزیراعظم چودھری چرن سنگھ جی کو بھارت رتن سے سرفراز کیا جا رہا ہے۔ یہ اعزاز ملک کے لئے ان کی بے مثال خدمات کے لئے وقف ہے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی کسانوں کے حقوق اوربہبود کے لئے وقف کردی تھی۔ اترپردیش کے وزیراعلیٰ ہوں یا ملک کے وزیرداخلہ اوریہاں تک کہ ایک ایم ایل اے کے طور پر، انہوں نے ہمیشہ قوم کی تعمیرکوتحریک دی۔ وہ ایمرجنسی کے خلاف بھی مضبوطی سے کھڑے رہے۔ ہمارے کسان بھائیوں اور بہنوں کے لئے ان کی لگن اورایمرجنسی کے دوران جمہوریت کے لئے ان کی وابستگی پورے ملک کے لئے متاثرکن ہے۔”

اترپردیش میں راشٹریہ لوک دل (آرایل ڈی) کے صدرجینت چودھری نے بی جے پی کے ساتھ جانے کی خبروں کے دوران چودھری چرن سنگھ کو بھارت رتن کا مطالبہ دیئے جانے کا مطالبہ کیاتھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو اعلان کیا کہ سابق وزیراعظم چودھری چرن سنگھ، سابق وزیر اعظم نریندر مودی اور ایم ایس سوامی ناتھن، جنہوں نے زراعت کے شعبے میں بے مثال تعاون کیا ہے، کو بھارت رتن سے نوازا جائے گا۔ پی ایم مودی نے ٹویٹ کرکے اس کی جانکاری دی۔ سب سے پہلے انہوں نے ٹویٹ کیا کہ سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ کو بھارت رتن سے نوازا جائے گا۔

میڈیا کی خبروں کے مطابق، یوپی میں آرایل ڈی اوربی جے پی میں اتحاد کی خبروں کے درمیان جینت چودھری نے چودھری چرن سنگھ کو بھارت رتن دینے کی تجویز پیش کی تھی۔ اب آرایل ڈی کا بی جے پی کے ساتھ جانا طے ہوگیا ہے اوراس کے لئے ایک دو دن میں باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ جینت چودھری کا بی جے پی کے ساتھ انڈیا الائنس کے لئے بڑا جھٹکا ہوگا۔ آرایل ڈی کے سہارے مغربی یوپی میں کانگریس اور سماجوادی پارٹی بی جے پی کو شکست دینے کی حکمت عملی تیارکر رہی تھیں، لیکن ان کی اس امیدوں کو اب بڑا جھٹکا لگنے جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

    Tags: