Bharat Express

Chandrayaan 3 Moon Soil: کتنی گرم ہے چاند کے قطب جنوب کی مٹی،چندریان 3 نے پتہ لگایا،اسرو نے اپ ڈیٹ جار کیا

خلائی ایجنسی نے کہا کہ پے لوڈ چاند کی سطح کے تھرمل رویے کو سمجھنے کے لیے قطب کے ارد گرد چاند کے اوپری مٹی کے درجہ حرارت کی پروفائل کی پیمائش کرتا ہے۔ اس میں درجہ حرارت کی جانچ ہوتی ہے جو سطح کے نیچے 10 سینٹی میٹر کی گہرائی تک پہنچتی ہے۔.”

کتنی گرم ہے چاند کے قطب جنوب کی مٹی،چندریان 3 نے پتہ لگایا

بھارت کے چندریان 3 مشن کے روور نے چاند کے جنوبی قطب پر موجود مٹی کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ اسرو نے اتوار (27 اگست) کو ایکس (سابقہ نام ٹویٹ )کرکے  اس بارے میں جانکاری دی۔ اسرو نے کہا کہ خلائی سائنس کی تاریخ میں پہلی بار چندریان 3 نے چاند کے قطب جنوبی کی مٹی کی جانچ کی۔ سطح سے نیچے 10 سینٹی میٹر تک اس کے درجہ حرارت میں فرق تھا۔

اسرو نے کہا کہ “یہ پہلا موقع ہے کہ قطب جنوبی کے ارد گرد چاند کی مٹی کے درجہ حرارت کی پروفائلنگ کی جا رہی ہے کیونکہ یہ پہلی بار ہے کہ کسی ملک نے چاند کے جنوبی قطب پرسافٹ لینڈنگ کی ہے۔” اسرو نے مٹی کے درجہ حرارت کا گراف بھی شیئر کیا ہے۔ گراف میں درجہ حرارت -10 ڈگری سیلسیس سے 50 ڈگری سیلسیس سے زیادہ دکھائی دے رہا ہے۔

اسرو نے اپ ڈیٹ جاری کیا  

خلائی ایجنسی نے کہا کہ پے لوڈ چاند کی سطح کے تھرمل رویے کو سمجھنے کے لیے قطب کے ارد گرد چاند کے اوپری مٹی کے درجہ حرارت کی پروفائل کی پیمائش کرتا ہے۔ اس میں درجہ حرارت کی جانچ ہوتی ہے جو سطح کے نیچے 10 سینٹی میٹر کی گہرائی تک پہنچتی ہے۔.”

چاند مٹی کے درجہ حرارت کی پروفائلنگ

اسرو نے کہا کہ اس میں درجہ حرارت کے 10 مختلف سینسر ہیں۔ اس گراف میں چاند کے درجہ حرارت میں فرق دکھایا گیا ہے۔ یہ چاند کے قطب جنوبی کے لیے اس طرح کا پہلا پروفائل ہے۔ مزید تحقیق بھی جاری ہے۔

23 اگست کو سافٹ لینڈنگ کی گئی

اس سے قبل سنیچر کو اسرو نے بتایا تھا کہ چندریان 3 مشن کے تین میں سے دو مقاصد حاصل کر لیے گئے ہیں، جب کہ تیسرے مقصد کے تحت سائنسی تجربات جاری ہیں۔ اس کے علاوہ، چندریان-3 مشن کے تمام پے لوڈ معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ چندریان 3 نے 23 اگست کو چاند کے جنوبی قطب پرسافٹ لینڈنگ کی۔

 بھارت ایکسپریس۔

Also Read