Bharat Express DD Free Dish

Cancer cases rising rapidly in India: ہندوستان میں تیزی سے بڑھ رہا ہے کینسر، صرف ایک سال میں 15 لاکھ سے زیادہ افراد ہوئے متاثر

سرکار نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ’’نیشنل پروگرام فار کنٹرول آف نان کمیونیکیبل ڈیزیزز‘‘ (NP-NCD) شروع کیا ہے۔

(فوٹو: freepik)

مرکزی وزیر برائے صحت و خاندانی بہبود پرتاپ راؤ جادھو نے جمعہ کو پارلیمنٹ میں بتایا کہ 2024 میں ہندوستان میں کینسر کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں جادھو نے ملک میں بڑھتے ہوئے کینسر کے معاملات کی تفصیلات فراہم کیں۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ’’انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (ICMR) کے قومی کینسر رجسٹری پروگرام (NCRP) کے اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں ملک میں کینسر کے کیسز کی تعداد تقریباً 15,33,055 ہے۔‘‘

یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ ہندوستان میں کینسر کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جو 2019 میں 13.5 لاکھ سے بڑھ کر 2024 میں 15.3 لاکھ تک پہنچ چکا ہے۔ 2020 میں یہ تعداد 13.9 لاکھ تھی۔ مرکزی وزیر نے مزید بتایا کہ ’’2023 میں کینسر کی وجہ سے 8.2 لاکھ افراد کی موت کا تخمینہ ہے جو 2019 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔‘‘ پرتاپ راؤ جادھو نے کہا کہ ’’کمیونیکیبل بیماریوں سے جڑے روایتی خطرات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جن میں کینسر بھی شامل ہے۔‘‘

کینسر کے مرض کے اہم عوامل میں تمباکو نوشی، شراب نوشی، جسمانی سرگرمی کی کمی، غیر صحت مند غذا، زیادہ نمک، چینی اور سیر شدہ چربی کا استعمال شامل ہیں۔ سرکار نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ’’نیشنل پروگرام فار کنٹرول آف نان کمیونیکیبل ڈیزیزز‘‘ (NP-NCD) شروع کیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد ان بیماریوں کے خطرے کے عوامل کی روک تھام اور کنٹرول کے ذریعے کینسر اور دیگر بیماریوں سے ہونے والی غیر ضروری بیماری اور اموات میں کمی لانا ہے۔ مرکزی وزیر نے بتایا کہ ’’اس پروگرام کا بنیادی ہدف صحت کی ترویج، بروقت تشخیص، علاج، حوالہ کاری کے ساتھ ساتھ بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنا اور صلاحیت سازی ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read