Bharat Express DD Free Dish

British fighter jet emergency landing in Kerala: حادثے کا شکار ہونے سے بچا برطانوی لڑاکا طیارہ، ترواننت پورم میں ہوئی ’ایمرجنسی لینڈنگ‘

حکام نے تصدیق کی ہے کہ طیارے میں ہتھیار نہیں تھے اور کوئی سیکورٹی رسک نہیں تھا۔ ہندوستانی فضائیہ (IAF) اور سول ایوی ایشن حکام کو فوری طور پر مطلع کیا گیا، جنہوں نے ایندھن بھرنے کے ساتھ سیکورٹی کلیئرنس سمیت گراؤنڈ اگریمنٹ کو لے کر کارڈینیٹ کیا۔

حادثے کا شکار ہونے سے بچا برطانوی لڑاکا طیارہ

ترواننت پورم: برطانیہ کی رائل ایئر فورس کے ’ایف-35 فائٹر جیٹ‘ کو ترواننت پورم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔ ہفتے کے روز بحر ہند پر معمول کے مشن کے دوران کم ایندھن کی وجہ سے لڑاکا طیارے کو ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔ ہوائی اڈے اور دفاعی ذرائع کے مطابق، ہفتے کی رات ففتھ جنریشن کا اسٹیلتھ ایئر کرافٹ بحر ہند کے علاقے میں تعینات ایک برطانوی ایئر کرافٹ کیریر سے اڑان بھر رہا تھا۔ اس دوران ایئر کرافٹ کو واپس اترنے میں مشکل پیش آئی۔

پائلٹ نے ایئر کرافٹ کو لینڈ کرنے کی کئی کوششیں کیں لیکن سمندر کی خراب صورت حال اور تیز ہواؤں کی وجہ سے یہ لینڈنگ کے لیے غیر محفوظ تھا۔ ایندھن کی تیزی سے گرتی ہوئی سطح کو دیکھتے ہوئے، پائلٹ نے انڈین ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا، اور قریبی شہری فضائی حدود میں اترنے کی ایمرجنسی اجازت طلب کی۔ ایسے میں کیرالہ کے جنوبی ساحل پر واقع ترواننت پورم ہوائی اڈے کو بہترین آپشن مانا گیا

اطلاع ملنے پر ایئرپورٹ اتھارٹی نے پروٹوکول کے مطابق فوری طور پر مکمل ایمرجنسی کا اعلان کر دیا اور محفوظ لینڈنگ کو یقینی بنانے کے لیے تمام معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کو ایکٹیو کر دیا۔ میڈیکل یونٹوں کے ساتھ ساتھ فائر اور ریسکیو ٹیموں کو اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا، جبکہ ایک رن وے کو لڑاکا طیارے کے خصوصی استعمال کے لیے کلیئر کر دیا گیا تھا۔ ایف-35 کامیابی سے تقریباً 9.30 بجے ہوائی اڈے پر اترا۔

حکام نے تصدیق کی ہے کہ طیارے میں ہتھیار نہیں تھے اور کوئی سیکورٹی رسک نہیں تھا۔ ہندوستانی فضائیہ (IAF) اور سول ایوی ایشن حکام کو فوری طور پر مطلع کیا گیا، جنہوں نے ایندھن بھرنے کے ساتھ سیکورٹی کلیئرنس سمیت گراؤنڈ اگریمنٹ کو لے کر کارڈینیٹ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ طیارہ بردار بحری جہاز پر تعینات برطانیہ کے دفاعی اہلکاروں کی ایک ٹیم پورے معاملے میں ہندوستانی حکام اور پائلٹ دونوں سے مسلسل رابطے میں تھی۔ ایندھن بھرنے کے بعد، سمندری حالات سازگار ہونے پر طیارے کے اپنے کیریئر پر واپس لوٹنے کی امید ہے۔

یہ واقعہ پیس ٹائم کے دوران ایک غیر معمولی واقعہ ہے کہ کسی غیر ملکی فوجی جیٹ نے ہندوستانی سرزمین پر ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ یہ ہندوستانی ہوابازی کے حکام اور خطے میں کام کرنے والی غیر ملکی دفاعی افواج کے درمیان بہترین تال میل کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read