لوک سبھا انتخابات کے لیے ملک بھر میں انتخابی مہم جاری ہے۔ اس دوران یوپی کی قیصر گنج لوک سبھا سیٹ سے ایم پی برج بھوشن سنگھ نے ایک ایسی بات کہی جس سے سیاسی ہلچل مچ گئی۔ انہوں نے غلطی سے اتر پردیش کے وزیر توانائی اے کے شرما کو وزیر اعلیٰ کہہ کر مخاطب کیا۔ اب عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے اس پر تنقید کی ہے۔اتر پردیش کی قیصر گنج لوک سبھا سیٹ کے لیے 20 مئی کو پانچویں مرحلے میں ووٹنگ ہونی ہے۔ بی جے پی نے موجودہ ایم پی برج بھوشن شرن سنگھ کی جگہ ان کے چھوٹے بیٹے کرن بھوشن سنگھ کو ٹکٹ دیا ہے۔ ایسے میں دو دن پہلے یعنی 17 مئی کو یوپی کے وزیر توانائی اے کے شرما کرن بھوشن کی مہم چلانے گونڈہ پہنچے تھے۔ برج بھوشن ان کے استقبال کے لیے اسٹیج پر پہنچے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ وہ جوکرن بھوشن سنگھ کو آشیرواد دینے آئے ہیں۔ میں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اے کے شرما کا خیرمقدم کرتا ہوں۔برج بھوشن نے اپنے اس بیان کو بعد میں درست بھی نہیں کیا اور اپنی بات کہتے چلے گئے۔اب ان کے اس بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہونے لگی ہے جس پر قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں ۔
‘उत्तर प्रदेश के मुख्यमंत्री’ श्री ए के शर्मा का स्वागत और अभिनंदन करता हूं- बृजभूषण शरण सिंह
अरविंद केजरीवाल जी ने सही कहा कि चुनाव के बाद योगी जी को मुख्यमंत्री पद से बताया जा रहा है, अब तो लग रहा है कि UP के नए मुख्यमंत्री का नाम भी तय हो गया है। pic.twitter.com/WgRzClRCyy
— Sanjeev Jha (@Sanjeev_aap) May 19, 2024
وہیں دوسری جانب عام آدمی پارٹی کے رہنما اور راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ نے برج بھوشن شرن سنگھ کے اس بیان پر طنز کیا ہے۔ راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل ایکس پر برج بھوشن شرن سنگھ کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ‘تو کیا یوپی کے اگلے وزیر اعلی کا نام طے ہو گیا ہے؟ مطلب صاف ہے کہ یوگی کو ہٹا کر اے کے شرما کو سی ایم بنانے کی تیاری ہے، لیکن کیشو موریہ نمبر میں تھے، ان کا کیا بنے گا؟
برج بھوشن سنگھ اور سی ایم یوگی کے درمیان تعلقات
قابل ذکر ہے کہ ریسلنگ فیڈریشن کے سابق صدر برج بھوشن سنگھ اور سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کے درمیان تعلقات کو لے کر خبریں آتی رہتی ہیں۔ کچھ دن پہلے ایک نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں برج بھوشن سنگھ سے یوگی کے بارے میں سوال پوچھا گیا تھا۔ اس پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں مجھ سے بات نہیں کی۔ نہ میں نے بات کرنے کی کوشش کی اور نہ ہی اس نے مجھے بلایا۔مانا یہ جارہا ہے کہ دونوں کے تعلقات ٹھیک نہیں ہے۔
بھارت ایکسپریس۔