نئی دہلی: اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ایس آئی آر (خصوصی نظرثانی) سے متعلق بیان پر سیاسی ہلچل تیز ہو گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ کے اس دعوے پر کہ ایس آئی آر کے دوران ریاست میں تقریباً چار کروڑ ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے ہٹائے گئے، جن میں 85 سے 90 فیصد ووٹر بی جے پی کے تھے، سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے سخت ردعمل دیا ہے۔ اکھلیش یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک طویل پوسٹ کے ذریعے بھارتیہ جنتا پارٹی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی اے (پسماندہ، دلت اور اقلیتی) پہرے داروں کی چوکسی کے باعث بی جے پی اپنے من مانی طریقے سے جوڑ توڑ نہیں کر سکی۔ ان کے مطابق خود وزیر اعلیٰ کے بیان سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ ایس آئی آر میں بے ضابطگیاں کرنے والے زیادہ تر ووٹر بی جے پی سے وابستہ تھے۔
उप्र के मुख्यमंत्री जी स्वयं कह रहे हैं कि जो 4 करोड़ मतदाता SIR के दौरान वोटर लिस्ट में शामिल नहीं किये गये हैं, उनमें से 85-90% भाजपा के वोटर हैं।
इस बात का :
– पहला मतलब तो ये हुआ कि ‘पीडीए प्रहरी’ के चौकन्ने रहने से SIR में भाजपाइयों का मनमाफ़िक़ जुगाड़ नहीं हो पाया।
-…— Akhilesh Yadav (@yadavakhilesh) December 14, 2025
اکھلیش یادو نے کہا کہ اگر چار کروڑ میں سے کم از کم 85 فیصد ووٹر بی جے پی کے مانے جائیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ تقریباً تین کروڑ چالیس لاکھ ووٹر کم ہو گئے، جو آنے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے لیے بڑا نقصان ثابت ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے حساب لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ 403 اسمبلی سیٹوں پر اوسطاً ہر سیٹ پر بی جے پی کو تقریباً 84 ہزار ووٹوں کا نقصان ہوا ہے، جو دراصل جائز ووٹر نہیں تھے۔اکھلیش یادو نے مزید کہا کہ اس حساب سے بی جے پی آئندہ اسمبلی انتخابات میں مقابلے سے باہر ہو سکتی ہے اور پی ڈی اے کی یکجہتی ہی بی جے پی کی شکست اور سماج وادی پارٹی کی جیت کی بنیاد بنے گی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن نے موجودہ جماعت کے ممکنہ نقصان کو دیکھتے ہوئے ہی ایس آئی آر کے عمل کے لیے دو ہفتوں کی مہلت بڑھائی ہے۔
آخر میں اکھلیش یادو نے کہا کہ اب پی ڈی اے کے پہرے دار پہلے سے کہیں زیادہ چوکنا رہیں گے اور ایس آئی آر کے عمل میں کسی بھی طرح کی گڑبڑی کو ہونے نہیں دیں گے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کے عہدیداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی اے کے کارکن ہر قدم پر نگرانی رکھیں گے۔واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے حال ہی میں دعویٰ کیا تھا کہ ایس آئی آر کے دوران اتر پردیش میں چار کروڑ ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے ہٹ گئے ہیں، جن میں اکثریت بی جے پی ووٹروں کی ہے، اور انہوں نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی تھی کہ بچے ہوئے نام ووٹر لسٹ میں شامل کرائے جائیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


