Bharat Express DD Free Dish

Bihar Teacher Recruitment:بہار شعبہ تعلیم کا تاریخ ساز کارنامہ، ایک دن میں ایک لاکھ 20 ہزار لوگوں سرکاری ملازمت سے متعلق تقرری نامے تقسیم کئے گئے

بہار میں بیک وقت 1 لاکھ 20 ہزار 336 اساتذہ کو تقرری خط دیے جارہے ہیں۔ ۔ ان میں 57 ہزار 854 خواتین اساتذہ شامل ہیں جو کہ کل نئے تعینات ہونے والے اساتذہ کا 48 فیصد سے زائد ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں اساتذہ کو تقرری خط دینے کا یہ ریکارڈ آج بننے جا رہا ہے

وزیر اعلیٰ نتیش کمار

بہار نے آج پورے ملک میں تاریخ رقم  کیا ہے۔۔ 1 لاکھ 20 ہزار سے زائد اساتذہ کو تقرری نامہ تقسیم کیا گیا ہے۔۔ اس پروگرام میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار خود پٹنہ کے گاندھی میدان میں 5000 اساتذہ کو تقرری خط سونپ رہےہیں۔ اس سلسلے میں گاندھی میدان میں بڑے پیمانے پر تیاریاں کی گئی ہیں۔ پٹنہ کے علاوہ دیگر تمام اضلاع میں بھی اسی طرح کے پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔ اضلاع میں متعلقہ وزیر انچارج ضلع اساتذہ میں تقرری نامہ تقسیم کریں گے۔ اس پروگرام کے ذریعے ریاست کو کل 1 لاکھ 20 ہزار 336 نئے اساتذہ ملیں گے۔

بہار آج تاریخ رقم کرنے جا رہا ہے۔

بہار میں بیک وقت 1 لاکھ 20 ہزار 336 اساتذہ کو تقرری خط دیے جارہے ہیں۔ ۔ ان میں 57 ہزار 854 خواتین اساتذہ شامل ہیں جو کہ کل نئے تعینات ہونے والے اساتذہ کا 48 فیصد سے زائد ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں اساتذہ کو تقرری خط دینے کا یہ ریکارڈ آج بننے جا رہا ہے۔ محکمہ تعلیم سے موصولہ اطلاع کے مطابق بہار پبلک سروس کمیشن (بی پی ایس سی) کی طرف سے کرائے گئے امتحان کے بعد بہار کے علاوہ جھارکھنڈ، اتر پردیش، اتراکھنڈ، مغربی بنگال، دہلی، راجستھان، ہریانہ، پنجاب، مدھیہ پردیش، آسام، کیرالہ، کرناٹک، گجرات اور مہاراشٹر کے امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ان ریاستوں کے تمام نو تعینات اساتذہ کو تقرری خط دیے جائیں گے۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read