عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال۔(فائل فوٹو)
پٹنہ: عام آدمی پارٹی (AAP) نے آنے والے بہار اسمبلی انتخابات کے لیے ہفتہ کو اپنی تیسری فہرست جاری کی ہے، جس میں 50 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔
دوسری فہرست میں 48 امیدواروں کے نام شامل
تیسری فہرست میں لوریا سے ششی بھوشن تیواری، بیتیا سے ارجن کمار سنہا، سگولی سے غیاث الدین سامینی اور سمستی پور سے رنجن کمار سمیت دیگر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سے قبل منگل کے روز عام آدمی پارٹی نے اپنی دوسری فہرست جاری کی تھی، جس میں 48 امیدوار شامل تھے۔ ان میں پریم پرت سنگھ کو چھپرا سے، راجندر پرساد سنگھ کو لال گنج سے، آدتیہ لال کو پورنیہ سے اور اندر جیت جیو تکر کو ہتھوا سے میدان میں اتارا گیا ہے۔ پارٹی کی پہلی فہرست میں 11 امیدواروں کے نام شامل تھے۔
سی پی آئی نے 20 امیدواروں کے ناموں کا کیا اعلان
اسی دوران، مہاگٹھ بندھن اتحاد کے اتحادی سی پی آئی (ایم ایل) نے بھی ہفتہ کو 20 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ اس سے پہلے، 16 اکتوبر کو جنتا دل (یونائیٹڈ) نے اپنی دوسری فہرست جاری کی تھی، جس میں 44 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ ان میں کئی اہم لیڈران، موجودہ ارکان اسمبلی، اور مختلف پیشہ ور و سماجی پس منظر سے تعلق رکھنے والے نوجوان چہرے شامل ہیں۔
جنتا دل (یو) کی فہرست میں اہم ناموں میں والمیکی نگر سے دھیرندر پرتاب سنگھ عرف رنکو سنگھ، دھمدہا سے لیشی سنگھ، امرپور سے جینت راج، کاراکاٹ سے مہابلی سنگھ اور چکائی سے سُمت کمار سنگھ شامل ہیں۔
دیگر امیدواروں میں سمرِدھ ورما (سکتہ)، شویتا گپتا (شیوہر)، پنکج مشرا (رونی سیدپور)، سدھانشو شیکھر (ہرلاکھی), مینا کامت (بابوبرہی), شیلا منڈل (فلپرس), ستیش ساہ (لوکھا), انیرُدھ پرساد یادو (نرملی), وجیندر پرساد یادو (سپول), بُلو منڈل (گوپال پور), للت نارائن منڈل (سلطان گنج), منورما دیوی (بیلا گنج), چیتن آنند (نوین نگر), اور ویبھا دیوی (نوادہ) شامل ہیں۔
بہار میں انتخابات دو مرحلوں میں 6 اور 11 نومبر کو ہوں گے، جب کہ نتائج 14 نومبر کو جاری کیے جائیں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


