بھوجپوری اسٹار پون سنگھ۔
بھوجپوری اداکار پون سنگھ نے بدھ کو لوک سبھا انتخابات 2024 کے حوالے سے بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ وہ کاراکاٹ سے لوک سبھا الیکشن لڑیں گے۔ اس بار پون سنگھ لوک سبھا انتخابات سے پہلے ہی سرخیوں میں تھے۔ بی جے پی نے انہیں بنگال کے آسنسول سے ٹکٹ دیا تھا، لیکن ٹکٹ کا اعلان ہوتے ہی پون سنگھ نے آسنسول سے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کر دیا تھا۔
اس کے بعد یہ سوال بہت پوچھا جارہا تھا کہ آخر پون سنگھ الیکشن سے پیچھے کیوں ہٹ رہے ہیں ۔ کیا اس بار پون سنگھ الیکشن نہیں لڑیں گے؟ ان تمام سوالوں کا ایک سطر میں جواب دیتے ہوئے اب بھوجپوری اسٹار پون سنگھ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2024 کا لوک سبھا الیکشن لڑیں گے ،لیکن بنگال سے نہیں بلکہ بہار سے لڑیں گے۔
“माता गुरुतरा भूमेरू” अर्थात माता इस भूमि से कहीं अधिक भारी होती हैं और मैंने अपनी माँ से वादा किया था की मैं इस बार चुनाव लड़ूँगा । मैंने निश्चय किया है कि मैं 2024 का लोकसभा चुनाव काराकाट,बिहार से लड़ूँगा ।
जय माता दी@ANI @aajtak @timesofindia @indiatvnews @ndtv @ABPNews…— Pawan Singh (@PawanSingh909) April 10, 2024
پون سنگھ نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا کہ ‘ماتا گروتارا بھومیرو کا مطلب ہے ماں اس زمین سے بہت بھاری ہے اور میں نے اپنی ماں سے وعدہ کیا تھا کہ میں اس بار الیکشن لڑوں گا۔ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں 2024 کے لوک سبھا انتخابات کاراکاٹ، بہار سے لڑوں گا۔ ماں دیوی کو سلام۔حالانکہ ابھی تک یہ اعلان نہیں ہوا ہے کہ اس سیٹ سے کس پارٹی کے ٹکٹ پر وہ الیکشن لڑیں گے، کیا بی جے پی انہیں ٹکٹ دے گی ،یا پھر جے ڈی یو کی طرف سے وہ امیدوار ہوتے ہیں ،یہ آنے والے وقت میں ہی واضح ہوگا۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


