عظیم کسان رہنما اور مجاہدِ آزادی سوامی سجانند سرسوتی کو ان کی وفات کے 75 سال مکمل ہونے پر 26 جون کو خصوصی طور پر یاد کیا جائے گا۔ اس موقع پر سوامی سجانند ٹرسٹ کمیٹی کی جانب سے سوامی سجانند پوسٹ گریجویٹ کالج، غازی پور میں ایک خراجِ عقیدت تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں بھارت ایکسپریس کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر اپیندر رائے بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوں گے۔
کسانوں کے رہنما اور جاگیردارانہ نظام کے خلاف آواز
سوامی سجانند سرسوتی کو کسانوں کے حقوق کے علمبردار اور استحصال و جاگیردارانہ نظام کے خلاف جدوجہد کرنے والے رہنما کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ ان کی زندگی کا مقصد مظلوم کسانوں کے لیے آواز بلند کرنا اور انہیں ان کے حقوق دلانا تھا۔ ان کی پیدائش 22 فروری 1889 کو غازی پور کے گاؤں دلہاپور میں ہوئی۔ بعد میں وہ کاشی (بنارس) میں داسنامی سنیاسی روایت کے تحت ڈنڈی سنیاسی بنے۔
روحانی سفر اور مساوات کی لڑائی
کاشی میں انہوں نے سوامی اچیوتانند سے دیکشا لی اور سوامی ادویتانند کے زیر تربیت ڈنڈی سنیاسی بنے۔ وہاں کچھ پنڈتوں نے ان کے سنیاس لینے پر ذات پات کی بنیاد پر سوال اٹھائے، جس پر سوامی جی نے علمی اور روحانی مناظرے کے ذریعے وضاحت کی کہ بھومی ہار بھی برہمن ہیں اور سنیاس کے حقدار ہیں۔
سیاسی سفر اور کسان تحریک کی قیادت
1920 میں مہاتما گاندھی سے ملاقات کے بعد ان کی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز ہوا۔ وہ کانگریس میں شامل ہوئے اور ضلع غازی پور کانگریس کے صدر بنے۔ آزادی کی جدوجہد میں سرگرم شرکت پر انہیں جیل بھی جانا پڑا۔ جیل سے رہائی کے بعد انہوں نے بُکسر کے دیہی علاقوں میں کھادی کی پیداوار کو فروغ دیا۔ سوامی جی نے 1928 میں بہار صوبائی کسان سبھا اور 1936 میں آل انڈیا کسان سبھا کی بنیاد رکھی اور اس کے پہلے صدر بنے۔ انہوں نے نعرہ دیا: “جو اناج اور کپڑا پیدا کرتا ہے، اب وہی قانون بنائے گا۔ یہ بھارت اسی کا ہے، اب وہی حکومت چلائے گا۔”
کانگریس سے علحیدگی اور زمینی جدوجہد
کانگریس کے ساتھ ان کے تعلقات اس وقت کمزور ہوئے جب انہوں نے جیل میں بعض لیڈروں کی موقع پرستی دیکھی۔ 1934 کے بہار زلزلے کے بعد جب گاندھی جی نے کسانوں کی مدد کے لیے انہیں دربھنگا مہاراج سے ملنے کو کہا تو وہ دل شکستہ ہو گئے اور کانگریس سے مکمل علحیدگی اختیار کر لی۔ اس کے بعد سوامی جی نے جاگیرداری کے خلاف تحریک کو اپنا مشن قرار دیا۔ ان کا نعرہ تھا: لگان کیسے لوگے، ہماری لاٹھیاں ابھی زندہ ہیں۔ کسانوں کے درمیان اتنا مقبول ہوا کہ وہ ایک عوامی تحریک میں بدل گیا۔ ان کی تقاریر نے ہزاروں کسانوں کو متحرک کر دیا۔
خراجِ عقیدت کی تقریب
کل، 26 جون کو غازی پور میں منعقد ہونے والی تقریب میں سوامی سجانند سرسوتی کی زندگی، ان کے نظریات اور ان کی تحریک کو یاد کیا جائے گا۔ بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اوپندر رائے کی شرکت سے تقریب کو ایک اہم قومی توجہ حاصل ہوگی۔ یہ تقریب نہ صرف ایک عظیم رہنما کو خراج عقیدت ہے بلکہ بھارت میں کسانوں کے حقوق کی تحریک کے ایک سنگ میل کی یادگار بھی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
